اپنا ضلع منتخب کریں۔

    BIG News: بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار ہوئے کورونا پازیٹیو ، ٹویٹ کرکے فینس کو دی جانکاری

    Akshay Kumar Tested Corona Positive : بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور ، منوج باجپئی ، عامر خان ، عالیہ بھٹ کے بعد اب بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئے ہیں ۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے اپنے فینس کو یہ جانکاری دی ہے ۔ اکشے کمار اپنے گھر پر ہی کوارنٹائن ہیں اور ڈاکٹرس کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ۔

    • Share this:
      ممبئی : ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر سے کورونا وائرس کے بڑھتے اعداد و شمار نے تشویش کی لہر پیدا کردی ہے ۔ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور ، منوج باجپئی ، عامر خان ، عالیہ بھٹ کے بعد اب بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئے ہیں ۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے اپنے فینس کو یہ جانکاری دی ہے ۔ اکشے کمار اپنے گھر پر ہی کوارنٹائن ہیں اور ڈاکٹرس کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ۔

      اکشے کمار نے اس بات کی جانکاری ٹویٹ کرکے دی ۔ انہوں نے لکھا : آپ سبھی کو جانکاری دینا چاہتا ہوں کہ آج صبح میری کورونا کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔ سبھی گائیڈلائنس پر عمل کرتے ہوئے میں نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے ۔ میں گھر پر ہی کوارنٹائن ہوں اور سبھی ضروری میڈیکل کیئر لے رہا ہوں ۔ میں درخواست کرتا ہوں کہ جو لوگ بھی میرے رابطے میں آئے ہیں ، اپنا ٹیسٹ کروائیں اور اپنا دھیان رکھیں ۔ جلد ہی ایکشن میں واپس لوٹوں گا ۔

      بتادیں کہ اکشے کمار ان دنوں اپنی آنے والی فلم رام سیتو کی شوٹنگ کررہے تھے ۔ ایسے میں اب اکشے کمار شوٹنگ سے بریک لے کر گھر پر کوارنٹائن ہوگئے ہیں ۔ کچھ ہی دنوں پہلے ہی اکشے کمار نے رام سیتو میں اپنا لک فینس کے ساتھ شیئر کیا تھا ۔ وہیں اگر اکشے کمار کے پروجیکٹس کی بات کریں تو ان کے پاس بچن پانڈے ، رام سیتو ، سوریہ ونشی ، پرتھوی راج ، بیل باٹم ، اترنگی رے اور رکشا بندھن جیسی بڑی فلمیں ہیں ۔

      مہاراشٹر میں بے قابو ہوا کورونا وائرس

      ادھر ملک میں کورونا وائرس کے معاملات میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ گزشتہ سال کی طرح ملک میں دن بہ دن کورونا کے معاملات بڑھ رہے ہیں ۔ مہاراشٹر کی حالت سب سے زیادہ تشویشناک ہے ۔ ریاست میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ اس درمیان ریاست کے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی ہورہی ہے ۔ ساتھ ہی آکسیجن سلینڈر کے دام بھی بڑھ رہے ہیں ۔

      انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر میں سب سے زیادہ حالات اورنگ آباد میں خراب ہیں ۔ ضلع کے اسپتالوں میں آکسیجن والے سبھی بیڈس بھرے ہوئے ہیں ۔ ایسے میں مریضوں کو گھروں میں علاج کرانا پڑ رہا ہے ۔ ضلع میں مارچ کے آخری ایام میں کورونا وائرس کی پازیٹیویٹی شرح 43.8 تھی ۔ جمعہ اور ہفتہ کو ضلع کے اسپتالوں میں کل 2214 آکسیجن والے بیڈ بھر گئے ۔ شہر میں کل 15 ہزار 484 کوورونا کے معاملات سامنے آئے ہیں ، ان میں سے 4600 مریض ہوم آئیسولیشن میں ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: