ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

علی فضل نے فوٹو شیئرکرکے رچا چڈھا کو بتایا ’بیگم‘، کیا دونوں نے خاموشی سے کرلی شادی؟

رچا چڈھا اور علی فضل (Richa Chadha Ali Fazal Wedding) سال 2020 میں ہی شادی کے لئے تیار تھے، لیکن کورونا وائرس کے سبب جوڑے نے شادی ملتوی کردی۔ لیکن، اب اداکار کے پوسٹ سے ایک بار پھر دونوں کی شادی کے بحث نے زور پکڑ لیا ہے۔

  • Share this:
علی فضل نے فوٹو شیئرکرکے رچا چڈھا کو بتایا ’بیگم‘، کیا دونوں نے خاموشی سے کرلی شادی؟
علی فضل نے فوٹو شیئرکرکے رچا چڈھا کو بتایا ’بیگم‘، کیا دونوں نے خاموشی سے کرلی شادی؟

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ رچا چڈھا (Richa Chadha) اور ان کے بوائے فرینڈ اور علی فضل (Ali Fazal) اپنے ریلیشن شپ کو لے کر اکثر سرخیوں میں چھائے رہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی یہ جوڑا ایک دوسرے کو لے کر اپنا پیار ظاہر کرتا رہتا ہے۔ لمبے وقت سے دونوں کی شادی کو لے کر بھی بحث ہو رہی ہے۔ رچا چڈھا اور علی فضل (Richa Chadha Ali Fazal Wedding) سال 2020 میں ہی شادی کے لئے تیار تھے، لیکن کورونا وائرس کے سبب جوڑے نے شادی ملتوی کردی، لیکن، اب اداکار کے پوسٹ سے ایک بار پھر دونوں کی شادی کی بحث نے زور پکڑ لیا۔


دراصل، علی فضل نے انسٹا گرام پر گرل فرینڈ رچا چڈھا کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں دونوں کسی ایونٹ میں نظر آرہے ہیں۔ فوٹو شیئر کرتے ہوئے علی فضل نے رچا چڈھا کو ’بیگم‘ کہا ہے، جس کے بعد صارف نے قیاس آرائی کرنا شروع کردیا ہے کہ دونوں نے بغیر کسی کو اطلاع دیئے خاموشی سے شادی کرلی ہے۔ کئی صارف نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے علی فضل اور رچا چڈھا کو مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔


علی فضل نے انسٹا گرام پر گرل فرینڈ رچا چڈھا کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں دونوں کسی ایونٹ میں نظر آرہے ہیں۔


تصویر شیئر کرتے ہوئے علی فضل نے کیپشن میں لکھا- ’جب ہم لوگوں کو اچھی زندگی جینے کے لئے تیار کرتے ہیں۔ ٹیلی فون اٹھالو بیگم، فون اٹھ جا فون سم، سم، سم فون۔ شہر بدل جاتے ہیں، مصروفیتیں جکڑ لیتے ہیں۔ سفر محبت کے معاملے میں آپ کو اور بھی تعینات کردیتے ہیں۔ پیچیدے معاملے ہیں بھیا اور یہ تصادم قائم رہے یہی دعا ہے، لیکن تم سے بنا مطلب بات کرنے میں جو لطف اٹھاتا ہوں، یا جو لطف ملتا ہے، وہ شاید ہی کہیں ممکن ہے۔ شکل پہ ایک بے غیرتی والا سکون سا چھا جاتا ہے‘۔

علی فضل اس پوسٹ میں آگے لکھتے ہیں- ’ہاں کبھی کبھی اپنے آپ سے گفتگو چھڑ جاتی ہے آیو کے درمیان، لیکن وہ نرگسیت ہے، ایک طرح کا اپنے آپ میں۔ اس پر بحث نہ کریں تو بہتر۔ شاید کبھی سیاست میں اترنا پڑے، تو کام آئے گا۔ فی الحال آپ پر ڈورے ڈالتا رہوں گا۔ تحریر میں دیئے ہیں۔ اوکے گڈ بوائے فیانس، ابے فون اٹھا‘۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 02, 2021 09:29 AM IST