உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سوال پر پاکستانی سنگر علی ظفرنے کہا : 'ایسا نہ ہو تو ہی بہتر ہے'

    شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سوال پر پاکستانی سنگر علی ظفرنے کہا : 'ایسا نہ ہو تو ہی بہتر ہے'

    شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سوال پر پاکستانی سنگر علی ظفرنے کہا : 'ایسا نہ ہو تو ہی بہتر ہے'

    Ali Zafar on Collaboration with Shahrukh Khan: علی ظفر پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا مشہور نام ہیں اور وہاں ان کی فین فالوئنگ کافی زیادہ ہے ۔ وہ بالی ووڈ میں بھی فلم ڈیئر زندگی کے ذریعہ موجودگی درج کروا چکے ہیں ۔ اس فلم میں شاہ رخ خان اہم کردار میں تھے، لیکن ان کے ساتھ علی کا کوئی بھی سین نہیں تھا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Delhi | Kolkata | pakistan
    • Share this:
      نئی دہلی : علی ظفر پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا مشہور نام ہیں اور وہاں ان کی فین فالوئنگ کافی زیادہ ہے ۔ وہ بالی ووڈ میں بھی فلم ڈیئر زندگی کے ذریعہ موجودگی درج کروا چکے ہیں ۔ اس فلم میں شاہ رخ خان اہم کردار میں تھے، لیکن ان کے ساتھ علی کا کوئی بھی سین نہیں تھا ۔ حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران جب علی سے شاہ خان کے ساتھ کام کرنے کو لے کر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم ساتھ کام نہ کریں تو ہی بہتر ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ہئر اسٹائلسٹ کے ساتھ رومانٹک ہوئیں سارا علی خان،پھر ہوا کچھ ایسا،دیکھ کر رہ جائیں گے حیران


      علی ظفر کنیڈا میں ایک پروگرام میں شرکت کیلئے پہنچے تھے ۔ انہوں نے فلموں اور تفریح کی دنیا کو لے کر کھل باتیں کیں ۔ اسی دوران ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں؟ اس پر ان کا کہنا تھا : یار، ابھی تو فی الحال وہ میرے سے نہ ہی کلوبریٹ کریں تو بہتر ہے ۔ وہاں پر ایسے ہی مشکلات بڑھ جاتی ہیں ۔ بتادیں کہ علی ظفر بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کے بائیکاٹ کو لے کر یہ بات کہہ رہے تھے ۔ بتادیں کہ ڈیئر زندگی، علی ظفر کی ڈیبیو بالی ووڈ فلم تھی ۔ اس میں وہ عالیہ بھٹ کے عاشق کے طور پر نظر آئے تھے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ملائیکہ اروڑہ نے انتہائی ٹائٹ کپڑوں میں دکھایا بولڈ انداز، فینس نے کہہ ڈالی ایسی بات


      شاہ رخ خان کے ساتھ بھلے ہی ابھی علی ظفر کام کرنا نہیں چاہ رہے ہوں، لیکن وہ شہناز گل کو کافی پسند کرتے ہیں ۔ انہوں نے اپنی بات چیت کے دوران کہا کہ اگر شہناز گل چاہیں تو وہ اپنے اگلے میوزک ویڈیو میں ان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔ بتادیں کہ کچھ وقت پہلے تک بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کی ڈیمانڈ کافی بڑھ گئی تھی، لیکن 2019 میں ہوئے پلوامہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی ۔ اس کا اثر انٹرٹینمنٹ کی دنیا پر بھی پڑا تھا ۔

      آل انڈیا سنے ورکرس ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں کے ہندوستان میں کام کرنے پر پابندی لگا دی تھی ۔ اس وجہ سے کئی پروجیکٹس اٹک گئے تھے ، جس میں پاکستانی فنکار شامل تھے ۔ پاکستانی فنکاروں کو ہندوستانی فنکاروں سے بدل کر فلمیں پوری کی گئی تھیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: