ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے شروع کی ہنی مون کے مقام کی تلاش، کیا یہ ہیں وہ جگہ؟

اگر اس سال رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) اور عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) کی شادی ہوجاتی ہے تو یہ شادی بالی ووڈ کی اس سال کی سب سے بڑی شادی ہوگی۔

  • Share this:
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے شروع کی ہنی مون کے مقام کی تلاش، کیا یہ ہیں وہ جگہ؟
قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ اس سال رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کرسکتے ہیں۔

ممبئی: رنبیرکپور اور عالیہ بھٹ کی شادی بی ٹاؤن کی سرخیوں میں رہنے والے موضوع میں سے ایک ہے۔ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی جوڑی ان کے مداحوں کو خوب پسند آرہی ہے۔ دونوں کی شادی اس سال ہوگی یا نہیں اس کو لےکر ابھی تک کوئی آفیشیل بیان تو نہیں آیا ہے، لیکن خبریں ہیں کہ دونوں اس سال ساتھ جینے اور مرنے کی قسمیں کھا سکتے ہیں۔ دونوں اس سال فلم 'برہماستر' میں پہلی بار ساتھ میں بھی نظر آنے والے ہیں۔


شادی کے بارے میں پوچھے جانے پر عالیہ بھٹ اور رنبیرکپور کے ساتھ ان کےگھر والوں نے بھی کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ اسپاٹ بوائےکے مطابق، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے شادی کے بعد ہنی مون پر جانےکےلئے جگہ کی تلاش کرنی شروع کردی ہے۔ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی نگاہ برہماس، فن لینڈ اور سوئٹزر لینڈ کے گستاد پرہے، لیکن دونوں کی تلاش ایک عالیشان مقام کی ہے۔


دونوں طویل وقت سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔


اگر اس سال دونوں کی شادی ہو جاتی ہےتو یہ شادی بالی ووڈ کی اس سال کی سب سے بڑی شادی ہوگی۔ اسپاٹ بوائےکے مطابق، رشی کپور اور نیتو کپور دونوں ان دنوں اپنی ایک زیر تعمیر عمارت کی جلد از جلد تکمیل میں مصروف ہیں۔ دونوں چاہتے ہیں کہ اسی گھر میں بیٹے رنبیر کپور کی شادی کے بعد کی ساری رسوم اور پوجا ہوں۔ اس عمارت کا نام کرشنا راج ہے۔

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپورکئی بار ساتھ میں اسپاٹ ہوئے ہیں۔


واضح رہےکہ گزشتہ دنوں رشی کپور اور نیتو کپور نے بنگلےکی جگہ 15 منزلہ عمارت بنانےکا من بنا لیا تھا۔ 1980 میں رشی کپور اور نیتو کپور نے پالی ہل پر کرشنا راج بنگلہ خریدا تھا، اس میں وہ رنبیر اور ردھما کے ساتھ 35 سالوں سے رہے ہیں۔ اب کپور فیملی اس بنگلے کو ہٹاکر یہاں 15 منزلہ اونچی عمارت کی تعمیر کرانا چاہتی ہے۔

عالیہ بھٹ- رنبیر کپور کی شادی کو لے کر نیتو کپور اور رشی کپور خاص تیاری میں مصروف ہیں۔


واضح رہے کہ ایان مکھرجی کے ذریعہ بنائی گئی فلم 'برہماستر' میں مہانائک امیتابھ بچن کے ساتھ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ فلم میں مونی رائے، ناگاارجن، ڈمپل کپاڑیا، پرتیک ببر بھی نظر آنے والے ہیں۔ اداکارہ مونی رائے 'برہماستر' میں ویمپ کے طور پر نظرآئیں گی۔ تین حصوں میں بننے جارہی اس فلم کوکرن جوہر پروڈیوس کررہے ہیں۔ یہ فلم مئی 2020 تک ریلیز ہوسکتی ہے۔

 

 

 
First published: Jan 27, 2020 04:23 PM IST