உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رنبیر کپور-عالیہ بھٹ کی اس Wedding PIC کی قیمت لگانے بیٹھیں گے تو پسینے چھوٹ جائیں گے، جانیں کیا ہے معاملہ

    رنبیر کپور- عالیہ بھٹ کی شادی میں جمع ہوئے کپور-جین فیملی کے افراد۔ (تصویر کریڈٹ: riddhimakapoorsahniof/Instagram)

    رنبیر کپور- عالیہ بھٹ کی شادی میں جمع ہوئے کپور-جین فیملی کے افراد۔ (تصویر کریڈٹ: riddhimakapoorsahniof/Instagram)

    رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) اور عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ پوری کپور فیملی نے ایک ساتھ تصویر بھی کھنچوائی۔ اس تصویر کو دولہے کی لاڈلی بہن ردھما کپور ساہنی نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس تصویر میں موجود کپور فیملی کی کل جائیداد کتنی ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کتنی قیمت کی ہے یہ تصویر۔

    • Share this:
      عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) اور رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) کی 14 اپریل کو ہوئی شادی میں فیملی اور قریبی دوست ہی شامل ہوئے۔ کپور فیملی کے لاڈلے رنبیر کی شادی میں پورا کنبہ ایک چھت کے نیچے اکٹھا ہوا۔ نئے جوڑے کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ سب نے ایک ساتھ تصویر کھنچوائی۔ اس تصویر کو دولہے کی لاڈلی بہن ردھما کپور ساہنی نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس تصویر میں موجود کپور فیملی کی کل جائیداد کتنی ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کتنی قیمتی ہے یہ تصویر۔

      ردھما کپور ساہنی نے انسٹا گرام پر کپور جین فیملی کے لوگوں کی تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، نیتو کپور کے علاوہ کرینہ کپور خان، کرشمہ کپور، رندھیر کپور اور ان کی بہن ریما جین کے ساتھ ساتھ ردھما ساہا کپور بھی موجود ہیں۔

      (تصویر کریڈٹ: riddhimakapoorsahniof/Instagram)
      (تصویر کریڈٹ: riddhimakapoorsahniof/Instagram)


      عالیہ رنبیر 839 کروڑ کی جائیداد کے مالک

      اس تصویر میں موجود شخصیات میں سے کوئی فلمی دنیا سے تعلق رکھتا ہے تو کوئی بزنس ٹائیکون ہے۔ چلئے سب سے پہلے دولہا رنبیر کپور کے بارے میں بتا دیتے ہیں۔ Duff and Phelps کی رپورٹ کے مطابق، تقریباً 15 سال کے فلمی کیریئر کے ساتھ ساتھ اینڈوسرمنٹ سے رنبیر کپور تک کل جائیداد 322 کروڑ روپئے کے مالک بن چکے ہیں، تو وہیں عالیہ بھٹکی نیٹ ورتھ 517 کروڑ ہے، یعنی شادی کے بعد دولہا-دلہن 839 کروڑ روپئے کی جائیداد کے مالک ہوگئے۔

      نیتو کپور کی نیٹ ورتھ 287 کروڑر روپئے

      میڈیا رپورٹ کے مطابق، رنبیر کپور کی ممی نیتو کپور جو خود ایک مشہور اداکارہ ہیں، وہ خود 37 کروڑ کی مالکن ہیں اور شوہر رشی کپور کی کل جائیداد تقریباً 250 کروڑ روپئے کے آس پاس ہے، وہ بھی ان کے پاس ہی ہے۔ یعنی نیتو کپور اور رشی کپور کی کل جائیداد 287 کروڑ روپئے ہے۔

      رندھیر اور کرینہ کرشمہ ہیں تقریباً 900 کروڑ کی مالکن

      اب بات کرتے ہیں کرینہ کپور خان اور کرشمہ کپور کی۔ فلموں سے لے کر اشتہار اور ماڈلنگ سے کرینہ کپور خان نے 464 کروڑ روپئے جائیداد اکٹھا کی ہے تو وہیں ان کی بڑی بہن کرشمہ کپور 84 کروڑ روپئے کی مالکن ہیں۔ وہیں، ان کی پھوپھی (بوا) ریما کپور جین بھی 12 کروڑ روپئے کی مالکن ہیں۔ کرینہ کپور اور کرشمہ کپور کے والد عظیم اداکار رندھیر کپور خود 248 کروڑ کی جائیداد کے مالک ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: