உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Ranbir-Alia wedding: عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی سے جڑا بڑا انکشاف، ایک بھی فوٹو نہیں ہوگی OUT، فون کیمرے پر لگایا اسٹیکر

    پاپرازی وائرل بھیانی (viralbhayani) نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے رنبیر کے گھر کی سکیورٹی کی ہے۔

    پاپرازی وائرل بھیانی (viralbhayani) نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے رنبیر کے گھر کی سکیورٹی کی ہے۔

    ALIA BHATT AND RANBIR KAPOOR WEDDING: جب سے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کے چرچے تیز ہوئے ہیں، آر کے اسٹوڈیو اور رنبیر کے گھر کی ویڈیوز کافی وائرل ہو رہی ہیں۔ تیاریوں کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد مداح اب دونوں کو دلہن ۔دولہا بنے اور کی شادی کی رسومات کی تصاویر کا انتظار کر رہے ہیں لیکن دونوں کنبے نہیں چاہتے کہ شادی کی تصاویر یا ویڈیوز لیک ہوں

    • Share this:
      Alia Bhatt and Ranbir Kapoor Wedding: رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی رسومات شروع ہوگئی ہیں۔ انہوں نے نیتو کپور اور رشی کپور کے خاص دن کو آج ایک بار پھر یادگار بنا دیا۔ 43 سال پہلے آج کے دن یعنی 13 اپریل 1979 کو ہی نیتو-رشی نے منگنی کرکے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔ شادی سے پہلے کی رسومات آج سے شروع ہو رہی ہیں۔ ماں نیتو بیٹی ردھیما اور پوتی ثمائیرا کے ساتھ وینیو میں پہنچ گئی ہیں جبکہ رنبیر کی پھپھو (بوا) بھی بھتیجے کی شادی میں شرکت کے لیے پہنچی ہیں۔ اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ آپ کو اندر سے شادی کی رسومات کی تصاویر کی جھلک مل جائے گی، تو جان لیجئے کہ رنبیر کپور کے گھر کی سکیورٹی (Alia-Ranbir Wedding Security) بہت سخت ہے۔

      جب سے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کے چرچے تیز ہوئے ہیں، آر کے اسٹوڈیو اور رنبیر کے گھر کی ویڈیوز کافی وائرل ہو رہی ہیں۔ تیاریوں کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد مداح اب دونوں کو دلہن ۔دولہا بنے اور کی شادی کی رسومات کی تصاویر کا انتظار کر رہے ہیں لیکن دونوں کنبے نہیں چاہتے کہ شادی کی تصاویر یا ویڈیوز لیک ہوں، اس لیے دونوں نے سکیورٹی کے پیش نظر کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)





      موبائل کیمروں پر اسٹیکرز
      پاپرازی وائرل بھیانی (viralbhayaniنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے رنبیر کے گھر کی سکیورٹی کی ہے۔ رنبیر کے گھر 'واستو' کے باہر باؤنسر کھڑے ہیں۔ جو گھر کے اندر کے جاننے والوں کے فون کے کیمرے پر اسٹیکر لگا رہے ہیں۔ تاکہ فون کے کیمرے سے کوئی ویڈیو یا تصویر لے کر لیک نہ کر دی جائے۔

      واستو میں سیکورٹی سخت
      ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وائرل بھیانی نے لکھا کہ رنبیر کے گھر 'واستو' میں سخت سکیورٹی رکھی گئی ہے، جہاں شادی سے پہلے کی کئی رسومات منعقد ہونے والی ہیں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ شادی سے پہلے رشی کپور کے لیے خصوصی پوجا رکھی گئی ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: