ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

عالیہ بھٹ 'خاص شخص' کے ساتھ ڈنر ڈیٹ پر پہنچیں، رنبیر کپور نہیں تو کون ہے وہ؟

حال ہی میں عالیہ بھٹ ڈنر ڈیٹ پر پہنچی تھیں۔ لیکن خاص بات یہ ہے کہ اس بار عالیہ بوائے فرینڈ رنبیر کپور نہیں بلکہ کسی اور شخص کے ساتھ ڈنر کے لئے گئی تھیں۔

  • Share this:
عالیہ بھٹ 'خاص شخص' کے ساتھ ڈنر ڈیٹ پر پہنچیں، رنبیر کپور نہیں تو کون ہے وہ؟
(photo credit: instagram/@aliaabhatt)

ممبئی۔ بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) اپنی فلموں کے علاوہ اپنی نجی زندگی کو لے کر بھی خوب سرخیوں میں رہتی ہیں۔ رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) کے ساتھ عالیہ بھٹ کا ریلیشن شپ کسی سے چھپا نہیں ہے۔ نہ صرف رنبیر بلکہ ان کے کنبے کے ساتھ بھی عالیہ کی اچھی خاصی بانڈنگ ہے۔ رنبیر اور عالیہ آئے دن ساتھ میں اسپاٹ ہوتے رہتے ہیں۔ دونوں نے نئے سال کا جشن بھی ساتھ میں منایا تھا جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔ اب حال ہی میں عالیہ بھٹ ڈنر ڈیٹ پر پہنچی تھیں۔ لیکن خاص بات یہ ہے کہ اس بار عالیہ بوائے فرینڈ رنبیر کپور نہیں بلکہ کسی اور شخص کے ساتھ ڈنر کے لئے گئی تھیں۔


ایسے میں ہر کوئی یہی جاننا چاہتا ہے کہ اگر رنبیر کپور نہیں تو آخر وہ خاص شخص کون ہے جس کے ساتھ عالیہ ڈنر ڈیٹ پر گئی تھیں۔ دراصل، عالیہ کسی اور کے ساتھ نہیں بلکہ بہن شاہین بھٹ کے ساتھ ڈنر کرنے گئی تھیں۔ ڈنر ڈیٹ سے عالیہ کی ایک فوٹو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ لال ڈریس میں بیحد خوبصورت اور کیوٹ لگ رہی ہیں۔ فوٹو میں عالیہ کو کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے مسکراتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ فوٹو شاہین بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے شئیر کی ہے۔


(photo credit: instagram/@shaheenb)


 شاہین بھٹ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں عالیہ بھٹ کی یہ فوٹو شئیر کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے '' ڈنر ڈیٹ''۔ عالیہ کی یہ کیوٹ فوٹو ان کے مداحوں میں خوب پسند کی جا رہی ہے۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو عالیہ بھٹ جلد ہی برمہاستر میں نظر آئیں گی۔ جس میں ان کے ساتھ رنبیر کپور اور امیتابھ بچن جیسے اسٹار بھی نظر آئیں گے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Feb 06, 2021 11:41 AM IST