ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

عالیہ بھٹ کےگلیمرس فوٹو شوٹ نے انٹرنیٹ پرمچایا تہلکہ، دیکھئے بولڈ اوتارکی ایک جھلک

عالیہ بھٹ ایک بار پھر گلیمرس اوتار میں نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ نے یہ فوٹو شوٹ اپنے گھر پر ہی کرایا ہے۔ تصویروں میں عالیہ بھٹ کو فیشن ڈیزائنر Goerges Hobeika کے اسپرنگ/سمر کلیکشن سے 2021 کے لئے ایک آوٹ فٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

  • Share this:
عالیہ بھٹ کےگلیمرس فوٹو شوٹ نے انٹرنیٹ پرمچایا تہلکہ، دیکھئے بولڈ اوتارکی ایک جھلک
عالیہ بھٹ کےگلیمرس فوٹو شوٹ نے انٹرنیٹ پرمچایا تہلکہ، دیکھئے بولڈ اوتارکی ایک جھلک

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ حال ہی میں، نیپوٹزم (Nepotism) کی بحث کے درمیان وہ ٹرولرس کے نشانے پر بھی تھیں۔ اسی درمیان ان کی فلم ’سڑک-2’ (Sadak 2) بھی ریلیز ہوئی، لیکن شائقین سے اسے کچھ خاص رسپانس نہیں مل سکا۔ حالانکہ، ان سب کے دوران اداکارہ مسلسل اپنی خوبصورت تصاویر (Alia Bhatt Glamorous photoshoot) اور ان کے کیپشن کے سبب سرخیوں میں چھائی رہیں۔ اب عالیہ بھٹ نے اپنےحالیہ فوٹو شوٹ کی کچھ تصویریں اپنے انسٹا گرام پر شیئر کی ہیں، جو کافی تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔


ان تصاویر میں عالیہ بھٹ ایک بار پھر گلیمرس اوتار میں نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ نے یہ فوٹو شوٹ اپنے گھر پر ہی کرایا ہے۔ تصویروں میں عالیہ بھٹ کو فیشن ڈیزائنر Goerges Hobeika کے اسپرنگ/سمر کلیکشن سے 2021 کے لئے ایک آوٹ فٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ڈیزائنر نے اپنے اسپرکنگ/ سمر 2021 کلکشن میں سے عالیہ بھٹ کو ایک شاندار بلیک اینڈ وہائٹ ڈریس دی، جو کہ چیکڈ پرنٹ میں ہے۔


 




 




View this post on Instagram




 

Cinderella never wished for a prince, all she asked for was a new dress and night out #georgeshobeikass21 @georgeshobeika


A post shared by Alia Bhatt ☀️ (@aliaabhatt) on






اس شاندار بلیک اینڈ وہائٹ ڈریس میں عالیہ بھٹ کافی بولڈ اوتار میں نظر آرہی تھیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے کیپشن میں لکھا ہے- ’سنڈریلا نے کبھی ایک پرنس نہیں مانگا۔ اس نے جو مانگا تھا، وہ تھا نئی ڈریس اور نائٹ آوٹ’۔ اس کے کساتھ ہی عالیہ بھٹ نے ڈھیر سارے ہارٹ شیپ ایموجی بنائے ہیں۔

 



 




View this post on Instagram




 

💜 #georgeshobeikass21 @georgeshobeika


A post shared by Alia Bhatt ☀️ (@aliaabhatt) on






واضح رہے کہ حال ہی میں عالیہ بھٹ نے اپنی ماں سونی رازدان کا برتھ ڈے گھر پر سیلیبریٹ کیا۔ سونی رازدان کے برتھ ڈے پر ایک فوٹو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا- ’وہ کہتے ہیں-جب آپ اپنی ماں کی طرف دیکھتے ہیں، آپ دنیا کے سب سے شاندار پیار کی طرف دیکھ رہے ہوتے ہیں، جسے آپ کبھی نہیں جانتے۔ ہیپی برتھ ڈے ماں... آئی لو یو’۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 31, 2020 01:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading