ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

رشی کپور کے انتقال کے بعد اہل خانہ کا ساتھ دینے اسپتال پہنچیں عالیہ بھٹ: ویڈیو وائرل

اداکارہ عالیہ بھٹ بھی فیملی کو تسلی دینے کیلئے اسپتال پہنچی ہیں۔ رشی کپور امریکہ میں کینسر کا علا کرانے کے بعد گزشتہ سال ستمبر میں ہندستان لوٹے تھے۔ رشی کپور کی صحت خراب ہونے کی وجہ سے وہ گزشتہ کچھ دنوں سے ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال میں بھرتی تھے۔

  • Share this:
رشی کپور کے انتقال کے بعد اہل خانہ کا ساتھ دینے اسپتال پہنچیں عالیہ بھٹ: ویڈیو وائرل
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور گزشتہ کچھ دنوں سے رشتے میں ہیں اور اکثر ہی ایک۔دوسرے کے ساتھ نظر آتے ہیں۔ رشی کپور جب امیکہ میں اپنا علاج کرا رہے تھے اس وقت بھی عالیہ رنبیر کپور کے ساتھ وہاں موجود تھیں۔ عالیہ۔رنبیر اپنی فلم برہماستر کی شوٹنگ کے بریک کے دوران بھی نیویارک میں رشی کپور کے ساتھ تھے۔

بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے آج صبح 67سال کی عمر 30 اپریل کو 8 بجک 45 منٹ پر ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال میں آخری سانس لی۔ ان کے انتقال کی خبر امیتابھ بچن نے ٹویٹ کرکے دی۔ ان کے آخری وقت میں بیوی نیتو، بیٹے رنبیر کپور سمیت پوری فیملی موجود تھی۔ بیٹی ردھیما موجود نہیں تھیں کیونکہ وہ دہلی میں رہتی ہیں۔

ایسے میں اداکارہ عالیہ بھٹ بھی فیملی کو تسلی دینے کیلئے اسپتال پہنچی ہیں۔ رشی کپور امریکہ میں کینسر کا علا کرانے کے بعد گزشتہ سال ستمبر میں ہندستان لوٹے تھے۔ رشی کپور کی صحت خراب ہونے کی وجہ سے وہ گزشتہ کچھ دنوں سے ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال میں بھرتی تھے۔

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور گزشتہ کچھ دنوں سے رشتے میں ہیں اور اکثر ہی ایک۔دوسرے کے ساتھ نظر آتے ہیں۔ رشی کپور جب امیکہ میں اپنا علاج کرا رہے تھے اس وقت بھی عالیہ رنبیر کپور کے ساتھ وہاں موجود تھیں۔ عالیہ۔نبیر اپنی فلم برہماستر کی شوٹنگ کے بریک کے دوران بھی نیویارک میں رشی کپور کے ساتھ تھے۔







View this post on Instagram




 

#aliaabhatt today at the hospital to be with the family and next to #RishiKapoor #rip 🙏🤲


A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) on






بتادیں کہ کرینہ کپور اور کرشمہ رشی کپور کے بھائی رندھیر کپورکی بیٹیاں ہیں۔ کپور خاندان میں آج پھر سے شوک کی لہر دوڑ گئی ہے۔ رشی کپور کے انتقال کی خبر سنتے ہی ان کی بھتیجی کرینہ کپور خان اور ان کے شوہر سیف علی خان اسپتال پہنچ گئے ہیں۔  وہیں عالیہ بھٹ کی بات کریں تو عالیہ بھی اسپتال پہنچ چکی ہیں۔



 




View this post on Instagram




 

#SaifAliKhan #KareenaKapoor snapped as they arrive at the hospital today #RipRishiKapoor #mumbai #india #ManavManglani @manav.manglani


A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani) on






بالی ووڈ اور فلمی شائقین کے لئے یہ کسی صدمے سے کم نہیں ہے۔ اس لئے تو امیتابھ بچن نے لکھا رشی کپور تم چلے گئے۔ میں بر باد ہو گیا۔ بالی ووڈ اداکار رشی کپور (Rishi Kapoor) کا جمعرات کو انتقال ہو گیا۔ وہ 67 سال کے تھے۔ ان کے انتقال کی خبر امیتابھ بچن نے ٹویٹ کر کے دی۔ امریکہ میں کینسر کا علاج کرانے کے بعد پچھلے سال ستمبر میں ہندوستان لوٹے اداکار رشی کپور کی صحت خراب ہونے کے پیش نظر بدھ کی رات کو انہیں ایک اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔

وہیں بیٹی ردھیما وہاں موجود نہیں تھیں کیونکہ وہ دہلی میں رہتی ہیں۔ کوروناوائرس کے سبب جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے رشی کپور کی بیٹی ردھیما کپور ساہنی ان سے ملنے نہیں جاپائیں۔ اب جب انہوں نے والد کی موت کی خبر سنی تو وہ اپنے پاپا کے آخری دیدار کیلئے ممبئی جانا چاہتی ہیں۔ بتادیں ردھیما اپنی فیملی کے ساتھ دہلی میں رہتی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے حکومت سے والد رشی کپور کو آخری بار دیکھنے کیلئے ممبئی جانے کی اجازت طلب کی تھی جو کہ اب ان کو سڑ ک کے راستے دہلی سے ممبئی تک جانے کی اجازت وزارت داخلہ نے دے دی ہے۔

کوروناوائرس کے سبب جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے رشی کپور کی بیٹی ردھیما کپور ساہنی ان سے ملنے نہیں جاپائیں۔ اب جب انہوں نے والد کی موت کی خبر سنی تو وہ اپنے پاپا کے آخری دیدار کیلئے ممبئی جانا چاہتی ہیں۔ بتادیں ردھیما اپنی فیملی کے ساتھ دہلی میں رہتی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے حکومت سے والد رشی کپور کو آخری بار دیکھنے کیلئے ممبئی جانے کی اجازت طلب کی تھی جو کہ اب ان کو سڑ ک کے راستے دہلی سے ممبئی تک جانے کی اجازت وزارت داخلہ نے دے دی ہے۔ اب رشی کپور کی آخری رسوم کیلئے بیٹی کے آنے کا انتظار ہے۔
First published: Apr 30, 2020 03:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading