بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے ساتھ بیٹھ کر یہ کام کرتی نظر آئیں اداکارہ عالیہ بھٹ ، وائرل ہوا ویڈیو
سوشل میڈیا پر عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) کی سنگنگ کا ایک ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ یہ ویڈیو اس لئے بھی خاص ہے کیونکہ اس میں ان کے بوائے فرینڈ رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) بھی نظر آرہے ہیں ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 21, 2020 08:55 PM IST

بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے ساتھ بیٹھ کر یہ کام کرتی نظر آئیں اداکارہ عالیہ بھٹ ، وائرل ہوا ویڈیو
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی اداکاری کے علاوہ اپنی سنگنگ کیلئے بھی مشہور ہیں ۔ کئی بڑے پلیٹ فارمس پر عالیہ نے اپنے سر چھیڑ کر اپنے فینس کو دیوانہ بنایا ہے ۔ سوشل میڈیا پر عالیہ بھٹ کی سنگنگ کا ایک ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ یہ ویڈیو اس لئے بھی خاص ہے کیونکہ اس میں ان کے بوائے فرینڈ رنبیر کپور بھی ان کے ساتھ نظر آرہے ہیں ۔ ویڈیو میں عالیہ ، سیف اور دیپیکا کی لو آج کل فلم کا یہ دوریاں گانا گنگناتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ رنبیر کپور ان کو گانے کی لیرکس یاد کرنے میں بھی مدد کررہے ہیں ۔
View this post on Instagram
اس ویڈیو کو زوم ٹی وی نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے ۔ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا ہے : رنبیر کپور کے ساتھ لو آج کل کا یہ دوریاں گنگنا رہی ہیں عالیہ بھٹ ، اس ویڈیو کو آپ مس نہیں کرسکتے ۔ ویڈیو میں دونوں کہیں بیٹھے نظر آرہے ہیں ۔ رنبیر نے عالیہ کی فلم ہائی وے کے نام کی پرنٹ والی ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے۔
View this post on Instagram
حال ہی میں عالیہ نے ایک انتہائی گلیمرس تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی ، جس میں وہ ایک منی بلیک ڈریس میں نظر آرہی ہیں ۔ کچھ دن پہلے ہی عالیہ حیدرآباد سے آر آر آر فلم کی شوٹنگ پوری کرکے لوٹی ہیں ۔ عالیہ جلد ہی گنگوبائی کاٹھیاواڑ فلم میں بھی نظر آنے والی ہیں ۔