ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

عالیہ بھٹ کررہی تھیں انسٹاگرام لائیو ، پیچھے اس حالت میں نظر آگئے رنبیر کپور ، فینس نے کہہ ڈالی ایسی بات

عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) کا ایک پرانا انسٹاگرام لائیو ویڈیو ہے ، جس کی ایک کلپ سوشل میڈیا پر کافی زیادہ شیئر کی جارہی ہے ۔ دراصل ایک غلطی سے یہ ویڈیو رنبیر (Ranbir Kapoor) اور عالیہ کے فینس کیلئے دلچسپ ہوگیا ہے ۔

  • Share this:
عالیہ بھٹ کررہی تھیں انسٹاگرام لائیو ، پیچھے اس حالت میں نظر آگئے رنبیر کپور ، فینس نے کہہ ڈالی ایسی بات
عالیہ بھٹ کررہی تھیں انسٹاگرام لائیو ، پیچھے نظر آگئے رنبیر کپور ، فینس نے کہہ ڈالی ایسی ۔ فائل فوٹو ۔

ممبئی : بالی ووڈ میں کئی جوڑے مشہور ہیں ۔ فینس ان جوڑوں کے بارے میں ہر اپ ڈیٹس جانے کیلئے پرجوش رہتے ہیں ۔ ان میں سب سے خاص جوڑا رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ہیں ۔ یہ جوڑا اس لئے خاص ہے ، کیونکہ ان دونوں نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے ۔ خبروں کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے ان دونوں کی شادی ملتوی کردی گئی تھی ۔ بالی ووڈ کے گلیاروں میں بحث ہے کہ رنبیر کپور ، عالیہ بھٹ کے گھر پر ہی رہتے ہیں ۔


عالیہ بھٹ کا ایک پرانا انسٹاگرام لائیو ویڈیو ہے ، جس کی ایک کلپ سوشل میڈیا پر کافی زیادہ شیئر کی جارہی ہے ۔ دراصل ایک غلطی سے یہ ویڈیو رنبیر اور عالیہ کے فینس کیلئے دلچسپ ہوگیا ہے ۔ غلطی یہ ہے کہ لائیو سیشن میں بیک گراونڈ میں غلطی سے رنبیر کپور نظر آجاتے ہیں ، کم لائٹ میں بھی فینس نے انہیں پہچان لیا ۔ حالانکہ وہ کچھ سکینڈ میں ہی پھر دوسرے کمرے میں چلے جاتے ہیں ۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by RanLia_Eternity🎱 (@ranlia_eternity)






دونوں کے فینس نے اس ویڈیو میں رنبیر کپور کو پہچان لیا اور پھر فینس نے دلچسپ کمنٹس کی بارش کردی ۔ عالیہ اس لائیو سیشن میں جانوروں اور نیچر کے تئیں اپنے خیالات شیئر کر رہی ہیں ۔ جب وہ ہاتھی دیکھنے کی بات کرتی ہیں ، تو ان کے پیچھے شیشے میں ایک شخص نظر آتا ہے ، جس کو فینس رنبیر کپور بتا رہے ہیں ۔

(photo: @ranlia_eternity/Instagram)
(photo: @ranlia_eternity/Instagram)


خبروں کی مانیں تو کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران 2020 میں لگائے گئے لاک ڈاون میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور ساتھ میں رہ رہے تھے ۔ وہیں اس سال رنبیر کپور کورونا وائرس سے متاثر بھی ہوگئے تھے اور ان کے کچھ دنوں کے بعد عالیہ بھٹ بھی کورونا جانچ میں مثبت پائی گئی تھیں ۔ تاہم کورونا وائرس کو مات دینے کے بعد یہ جوڑا چھٹیاں منانے کیلئے مالدیپ گیا تھا ۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق رنبیر کپور اور علیہ بھٹ ایک دوسرے کو تین سال سے ڈیٹ کررہے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 20, 2021 10:15 PM IST