உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اداکارہ عالیہ بھٹ نے بکنی میں بولڈ تصویر شیئر کرکے BFF کو دی سالگرہ کی مبارکباد، پوسٹ وائرل

    تصویر ۔ aliaabhatt/Instagram

    تصویر ۔ aliaabhatt/Instagram

    بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) نے اپنی بیسٹ فرینڈ آکانشا رنجن کپور (Akansha Ranjan) کو انوکھے انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ مسلسل کئی پروجیکٹس میں مصروف چل رہی ہیں ۔ اپنے مصروف شیڈیول کے درمیان اداکارہ اپنی دوستوں کو نہیں بھولتی ہیں ۔ عالیہ نے اپنی بیسٹ فرینڈ آکانشا رنجن کپور کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے پرانی تصویر کا سہارا لیا ۔ اس تصویر میں عالیہ پنک کلر کی بکنی میں نظر آرہی ہیں تو آکانشا پرپل کلر کی بکنی میں ۔ دونوں سہیلیاں سمندر کے کنارے موج مستی کرتی نظر آرہی ہیں ۔

      عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام پر تھرو بیک تصویر شیئر کرکے آکانشا کو یوم پیدائش کی مبارک باد دی اور لکھا : ہیپی برتھ ڈے مائی یونیورس ۔ عالیہ کی اس ادا پر آکانشا نے بھی پیارا سا جواب دیا اور انہوں نے لکھا : تم میری ہو ، آئی لو یو ۔

      دراصل عالیہ نے جو تصویر شیئر کی ہے وہ مالدیپ میں چھٹیوں کے دروان لی گئی تھی ۔ اس چھٹی پر عالیہ اپنی بہن شاہین اور دوست آکانشا کے ساتھ گئی تھیں ۔ عالیہ پنک کلر کی بکنی اور سفید ٹرانسپیرنٹ شارٹس میں پیھچے کی طرف بیٹھی نظر آرہی ہیں ۔ وہیں آکانشا پرپل کلر کی بکنی میں نظر آرہی ہیں ۔ دونوں دوستوں کا چہرہ سمندر کی طرف ہے ۔ دونوں پیھچے دیکھتے ہوئے پوز دے رہی ہیں ۔ عالیہ کے فینس کو یہ تصویر اتنی پسند آرہی ہے کہ تصویر شیئر کرنے کے کچھ ہی گھنٹے میں نو لاکھ سے زیادہ لائیکس مل گئے ہیں ۔

      تصویر ۔ aliaabhatt/Instagram
      تصویر ۔ aliaabhatt/Instagram


      بتادیں کہ عالیہ بھٹ اور آکانشا رنجن بچپن سے ہی دوست ہیں ۔ دونوں اکثر ساتھ میں وقت گزارتی ، پارٹی کرتی اور چھٹیوں کا لطف اٹھاتی نظر آتی ہیں ۔

      وہیں اگر عالیہ بھٹ کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو رنبیر کپور کے ساتھ ہی جلد ہی فلم براہمستر اور سنجے لیلا بھنسالی کی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی میں وہ نظر آنے والی ہیں ۔ اس کے علاوہ جی لے ذرا ، ڈارلنگس ، آر آر آر میں بھی وہ نظر آئیں گی ۔ فی الحال عالیہ بھٹ کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کی شوٹنگ کررہی ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: