ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

نواز الدین کی اہلیہ عالیہ کی دو ٹوک، 10 سال سے خاموش ہوں، خاموشی توڑنے پر مجبور نہیں کریں گے تو چپ رہوں گ

نواز الدین صدیقی (Nawazuddin Siddiqui) کی اہلیہ عالیہ صدیقی (Aaliya Siddiqui) نے دو ٹوئٹ کئے ہیں، جس کی وجہ سے وہ ایک بار پھر سرخیوں میں چھا گئی ہیں۔

  • Share this:
نواز الدین کی اہلیہ عالیہ کی دو ٹوک، 10 سال سے خاموش ہوں، خاموشی توڑنے پر مجبور نہیں کریں گے تو چپ رہوں گ
نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ نے انہیں ای میل کے ذریعہ طلاق کا نوٹس بھیجا ہے۔

ممبئی: کہتے ہیں شادی کی رشتے کو مضبوط رکھنے کے لئے رشتوں میں ایک دوسرے کے احترام اور بھروسے کو قائم رکھنا بے حد ضروری ہوتا ہے۔ جب جب اپنے ساتھی کے لئے عزت اور بھروسہ ڈگمگاتا ہے، تب تب رشتے میں گانٹھ پڑنے لگتی ہے۔ کچھ ایسا اداکار نواز الدین صدیقی (Nawazuddin Siddiqui) اور ان کی اہلیہ عالیہ صدیقی (Aaliya Siddiqui) اور ان کی اہلیہ عالیہ صدیقی کے درمیان ہوا۔ سالوں ساتھ رہنے کے بعد عالیہ نے خاموشی توڑی اور نواز الدین سے طلاق لینے کا ارادہ کیا۔ حال ہی میں ٹوئٹ کرکے ان رپورٹس پر خاموشی توڑی، جس میں ان کی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ ان ٹوئٹس سے ایک وہ ایک بار پھر سے سرخیوں میں آگئی ہیں۔


دراصل، گزشتہ دنوں جیسے ہی یہ خبر آئی ہے کہ عالیہ صدیقی (Aaliya Siddiqui) نے اپنے شوہر اور بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی (Nawazuddin Siddiqui) سے طلاق لینے کے لئے نوٹس بھیج دیا ہے، اس کے بعد کئی میڈیا رپورٹس میں طلاق کی وجہ کے ساتھ ان کی شادی شدہ زندگی پر کئی باتیں کی گئیں۔ اس پر عالیہ صدیقی نے دو ٹوئٹ کئے۔




اپنے پہلے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا- اب مجھے میڈیا سے کال آرہی ہیں، جو جانکاری پانے کے لئے غیر حقیقی سوال کر رہے ہیں۔ جرنلسٹس، برائے مہربانی یہ سمجھ لیجئے کہ گزشتہ 10 سالوں سے، نواز الدین کی عوامی شبیہ اور نام کے تحفظ کے لئے میں خاموش رہی۔ میری خاموشی بنی رہے گی، جب تک نواز الدین خود مجھے توڑنے کے لئے مجبور نہیں کرتے۔



اس ٹوئٹ کے بعد انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کرکے کہا- جب تک میں اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے کسی دعوے کو قبول یا تردید نہیں کرتی، میڈیا کے کسی بھی طبقے کے ذریعہ لگایا گیا مبینہ الزام ماننے کے لائق نہیں ہے۔

عالیہ نے اپنے وکیل ابھے سہائے کے ذریعہ سے نواز الدین کو نوٹس بھیج کر طلاق اور گزارا بھتہ کا مطالبہ کیا ہے۔ 18 مئی کو ابھے سہائے نے میڈیا کو اس بارے میں اطلاع دی تھی۔ انہوں نے بتایا تھا کہ کورونا وائرس کے سبب ہوئے لاک ڈاون کے سبب اسپیڈ پوسٹ فراہم نہ ہونے کی وجہ سے وہاٹس اپ اور ای میل کے ذریعہ بھیجا گیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ دنوں کئی ایسے رپورٹس سامنے آئی تھیں، جس میں عالیہ صدیقی نے اداکار کے بھائی پر مارپیٹ اور اہل خانہ پر ذہنی اور جسمانی استحصال کے سنگین الزام عائد کئے تھے۔
First published: May 29, 2020 12:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading