உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عامر خان کی بیٹی ایرا نے اس خاص شخص کیلئے شیئر کی ایسی بولڈ تصویریں ، کہی یہ بات

    عامر خان کی بیٹی ایرا نے اس خاص شخص کیلئے شیئر کی ایسی بولڈ تصویریں ، کہی یہ بات

    عامر خان کی بیٹی ایرا نے اس خاص شخص کیلئے شیئر کی ایسی بولڈ تصویریں ، کہی یہ بات

    بالی ووڈ اسٹار کڈس ایرا خان کا پلے یوریپائڈس میڈیا جلد ہی ریلیز ہونے والا ہے ۔ یہ تصویر انہوں نے ایک خاص شخص کیلئے شیئر کی ہے ۔

    • Share this:
      مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی ایرا خان ان دنوں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں ۔ کبھی اپنے بوائے فرینڈ تو کبھی اپنی بولڈ تصویروں کی وجہ سے ۔ ایک مرتبہ پھر ایرا نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر دو تصویریں شیئر کی ہیں ۔ انسٹاگرام پر ان دنوں تقریبا ہر دن ہی وہ اپنی تصویریں شیئر کر رہی ہیں ۔ بالی ووڈ اسٹار کڈس ایرا خان کا پلے یوریپائڈس میڈیا جلد ہی ریلیز ہونے والا ہے ۔ یہ تصویر انہوں نے ایک خاص شخص کیلئے شیئر کی ہے ۔

      سوشل میڈیا پر تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ایک کیپشن لکھا اور بتایا کہ کس کیلئے انہوں نے یہ تصویریں شیئر کی ہیں ۔ ایرا نے مشہور سنگر سونا موہاپاترا کو ڈیڈیکیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پہلی مرتبہ میں اپنے پلے کو کہیں لے جارہی ہوں ، آپ کی پرفارمر کے طور پر کرشمائی شخصیت اور توانائی کو خود میں اتارنے کی کوشش کررہی ہوں ۔ لو سونا آنٹی ۔

       




      دراصل ایرا خان کا پلے جلد ہی ریلیز ہونے والا ہے ۔ ایرا خان نے تھئیٹر پروڈکشن سے ڈائریکشن میں اپنا ڈیبیو کیا ہے ۔ یوریپائڈس میڈیا سب سے مشہور یونانی سانحہ میں سے ایک ہے ، جس میں عامر کے بیٹے جنید خان اور کرکٹر یوراج سنگھ کی اہلیہ اور اداکارہ ہیزل کیچ سمیت کئی فنکار بھی ہیں ۔ ایرا اس پلے کو لے کر کافی پرجوش ہیں ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر کئی مرتبہ پلے کو لے کر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

      ایرا خان عامر اور رینا دت کی چھوٹی بیٹی ہیں ۔ حال ہی میں آنے والے پلے کو لے کر عامر خان نے اپنی بیک کو نیک خواہشات دی تھیں ۔ انہوں نے ٹویٹر پر یوریپائڈس میڈیا کا ایک پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ گڈ لک ، مجھے تم پر بہت فخر ہے ۔
      First published: