உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پہلی مرتبہ عامر خان کو ملا وہ موقع جو پہلے ہی کر چکے ہیں شاہ رخ- سلمان

    عامر خان

    عامر خان

    عامر خان کی آنے والی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کا لوگو رلیز کر دیا گیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      عامر خان کی آنے والی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کا لوگو رلیز کر دیا گیا ہے۔ 2.0 کا پہلا ٹیزر رلیز کرنے کے بعد اب ایک سیریز میں ٹھگس آف ہندوستان کے 6 موشن پوسٹرس کئے جائیں گے۔ میڈو ٹیلر کے ناول ’کنفیشنس آف اے ٹھگ‘ پر مبنی اس فلم میں امیتابھ بچن، کٹرینہ کیف، فاطمہ ثنا شیخ اہم کردار میں ہیں۔
      اس فلم کے ذریعہ عامر خان پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے والے ہیں۔ اس سے قبل انہیں کبھی یہ موقع نہیں ملا۔ وہیں شاہ رخ خان ’محبتیں‘ اور سلمان خان ’بابل‘، باغبان‘ میں امیتابھ بچن کے ساتھ نظر آچکے ہیں۔ ٹھگس آف ہندوستان ایک ایکشن ایڈونچر فلم ہے۔ وجے کرشنہ آچاریہ کے ڈائریکشن میں بن رہی یہ فلم دیوالی کے قریب رلیز ہونے والی ہے۔ خبر ہے کہ موشن پوسٹرس کے ذریعہ اب امیتابھ بچن کا لک بھی رویل کیا جائے گا۔



       
      First published: