ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ڈاکٹر نے کی امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کی پوری جانچ ، صحت کو لے کر کہی یہ بڑی بات

کورونا پازیٹیو (Corona Positive) امیتابھ بچن (Amitabh Bachchan) اور ابھیشیک بچن (Abhishek Bachchan) کی جانچ کرنے کے بعد ڈاکٹر نے اپ ڈیٹ دیا ۔

  • Share this:
ڈاکٹر نے کی امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کی پوری جانچ ، صحت کو لے کر کہی یہ بڑی بات
ڈاکٹر نے کی امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کی پوری جانچ ، صحت کو لے کر کہی یہ بڑی بات (Photo Credit- bachchan/Instagram)

کورونا وائرس کے معاملات ملک میں بڑھنے کے ساتھ ساتھ اب گھر میں رہ رہے بالی ووڈ سلیبریٹیز تک بھی پہنچ گئے ہیں ۔ حال ہی میں انڈسٹری کے مہانایک امیتابھ بچن  (Amitabh Bachchan) ، ان کے بیٹے ابھیشیک بچن  (Abhishek Bachchan) سمیت فیملی کے چار لوگ کورونا پازیٹیو (Corona Positive) پائے گئے ہیں ۔ وہیں راحت کی بات یہ ہے کہ سبھی میں کورونا کی کوئی سنگین علامت نہیں ہے ۔ ہلکی علامات کے ساتھ ناناوتی استپال میں داخل ہوئے امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کا علاج کیا جارہا ہے ۔ وہیں اب تک ان کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے ۔ دونوں کی جانچ کررہے ڈاکٹر انصاری نے آج پھر سے ان کا چیک اپ کیا ۔ انہوں نے جانچ کی بنیاد پر دونوں کی صحت کو لے کر بیان بھی دیا ہے ۔


امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کو لے کر حال ہی میں ویرل بھیانی نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے ۔ پوسٹ میں ڈاکٹر انصاری کے ذریعہ دئے گئے بیان کا ذکر کیا گیا ہے ۔ پوسٹ کے مطابق ڈاکٹر صمد انصاری جو کہ ناناوتی اسپتال میں کریٹیکل کیئر کے ہیڈ ہیں ، انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ سب ٹھیک ہے ۔ ان کا علاج کافی اچھا چل رہا ہے ۔ سینئر اداکار کی حالت ابھی بہتر ہے اور طبی طور پر وہ ٹھیک ہیں ۔ اس وقت ان کی علامات کافی ہلکی ہیں ۔ ان کے سبھی اعضا اور بھوک ٹھیک ہے ۔ ویسے ہی ابھیشیک بھی ٹھیک ہیں ۔




انہوں نے اندازہ لگاتے ہوئے کہا کہ یہ شاید پانچواں دن ہے ، جب سے امیتابھ میں علامات نظر آنے لگی تھیں ۔ کووڈ کے مریضوں میں سب سے زیادہ اثر دسویں یا بارہویں دن دیکھنے کو ملتا ہے ، لیکن یہ سب میں ایک جیسا نہیں ہے ۔ کئی لوگوں میں علامات ہلکی ہی رہتی ہیں ۔ ڈاکٹر کے ذریعہ دئے گئے بیان کے مطابق فی الحال امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کی حالت کافی ٹھیک ہے ۔ وہیں آنے والے دنوں میں ان کی حالت میں مزید بہتری ہو ، اس کو لے کر دعائیں کی جارہی ہیں ۔

وہیں اگر امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کی بات کریں تو دونوں جب سے اسپتال میں بھرتی ہوئے ہیں ، تب سے ہی سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں ۔ اتوار کو ہی امیتابھ بچن نے اپنے فینس کا دعاوں کیلئے شکریہ ادا کیا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 13, 2020 02:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading