ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کورونا پازیٹیو امیتابھ بچن کا گھر "جلسہ" کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ، پورا بنگلہ سیل

بی ایم سی کے افسران نے امیتابھ بچن کے بنگلہ جلسہ کے باہر ایک بینر لگادیا ہے ، جس سے اس کو ایک کنٹینمنٹ زون قرار دیا جائے ۔ ساتھ ہی ساتھ ان کے بنگلہ کو سیل بھی کردیا گیا ہے ۔

  • Share this:
کورونا پازیٹیو امیتابھ بچن کا گھر
کورونا پازیٹیو امیتابھ بچن کا گھر "جلسہ" کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ، پورا بنگلہ سیل

بالی ووڈ کے مہانائک امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے اداکار ابھیشیک بچن کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔ اس بات کی جانکاری انہوں نے گزشتہ روز خود ہی دی ۔ فی الحال دونوں ناناوتی اسپتال میں داخل ہیں اور ان کا علاج کیا جارہا ہے ۔ اس درمیان بی ایم سی کے افسران نے امیتابھ بچن کے بنگلہ جلسہ کے باہر ایک بینر لگادیا ہے ، جس سے اس کو ایک کنٹینمنٹ زون قرار دیا جائے ۔ ساتھ ہی ساتھ ان کے بنگلہ کو سیل بھی کردیا گیا ہے ۔


امیتابھ بچن کے نانا وتی اسپتال میں داخل ہونے کے بعد اسپتال کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں جوہو میں واقع ان کے دو بنگلوں کے باہر بھی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔




امیتابھ بچن خود دیں گے اپنی صحت کی جانکاری

یوں تو ناناوتی اسپتال میں جب بھی کوئی سلیبریٹی یا ہائی پروفائل شخصیت علاج کیلئے داخل ہوتی ہے ، تو ہیلتھ بلیٹن جاری کرکے میڈیا کو جانکاری دی جاتی ہے ، لیکن امیتابھ بچن نے ناناوتی اسپتال کی پبلک ریلیشن ٹیم کو میڈیا سے جانکاری شیئر کرنے سے منع کردیا ہے ۔ امیتابھ بچن یا ابھیشیک بچن اپنی طبیعت سے وابستہ جانکاری صرف اپنے ٹویٹر پر شیئر کریں گے ۔

ڈبنگ اسٹوڈیو کو بھی کیا گیا بند

ابھیشیک بچن کے کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد ایک ڈبنگ اسٹوڈیو کو فی الحال بند کردیا گیا ہے کیونکہ یہاں کچھ وقت پہلے ابھیشیک بچن نے ڈبنگ کی تھی ۔ لاک ڈاون میں چھوٹ ملتے ہی ابھیشیک بچن اپنی ویب سیریز بیدر ان شیڈوز کی ڈبنگ کیلئے اس اسٹوڈیو میں آئے تھے ۔ فلم ناقد کومل ناہٹا نے خود اس بات کی جانکاری دی ہے ۔



قابل ذکر ہے کہ امیتابھ بچن نے گزشتہ روز ٹویٹ کرکے کورونا پازیٹیو ہونے کی اطلاع دی تھی ۔ امیتابھ بچن نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ مجھے کورونا وائرس پازیٹیو پایا گیا ہے اور اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ اسپتال ، انتظامیہ کو خبر دے رہا ہے ۔ کنبہ اور اسٹاف ٹیسٹ کرا رہے ہیں ، نتائج کا انتظار ہے ۔ وہ سبھی جو گزشتہ دس دنوں میں میرے نزدیکی رابطے میں آئے ، ان سے گزارش ہے کہ وہ برائے کرم جائیں اور اپنی جانچ کرائیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 12, 2020 12:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading