ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

امیتابھ بچن نے اسپتال سے شیئر کی اپنی یہ تصویر ! اب جم کر ہورہی وائرل ، جانئے کیوں

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن (Amitabh Bachchan) کے کورونا پازیٹیو (Corona Positive) پائے جانے کے بعد ان کی ایک تصویر (Photo) سوشل میڈیا (Social Media) پر جم کر وائرل ہورہی ہے ۔

  • Share this:
امیتابھ بچن نے اسپتال سے شیئر کی اپنی یہ تصویر ! اب جم کر ہورہی وائرل ، جانئے کیوں
امیتابھ بچن نے اسپتال سے شیئر کی اپنی یہ تصویر ! اب جم کر ہورہی وائرل ، جانئے کیوں

بالی ووڈ کے مہانایک اداکار امیتابھ بچن کورونا پازیٹیو (Corona Positive) پائے گئے ہیں ۔ اس کے بعد انہیں ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ امیتابھ بچن کے علاوہ ان کے بیٹے ابھیشیک بچن (Amitabh Bachchan)  بھی کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔ اس خبر کے بعد سبھی حیران ہیں اور مسلسل دعا کررہے ہیں کہ وہ جلد سے جلد صحت یاب ہوجائیں ۔ وہیں اس درمیان سوشل میڈیا (Social Media)  پر امیتابھ بچن کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے ، جس کو لے کر میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ یہ انہوں نے خود اسپتال سے شیئر کی ہے ، جس میں کافی حد وہ تک ٹھیک نظر آرہے ہیں ۔ وہیں ناناوتی اسپتال نے بھی بیان میں کہا ہے کہ امیتابھ بچن میں کورونا کی معمولی علامتیں پائی گئی ہیں اور ان کی حالت بہتر ہے ۔


دراصل ہفتہ رات کو امیتابھ بچن کو اسپتال میں بھرتی کرائے جانے کی خبر کے بعد انہوں نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعہ جانکاری دی کہ وہ کورونا متاثر پائے گئے ہیں ۔ امتیابھ بچن نے ٹویٹر ، فیس بک اور اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر بھی ایک پوسٹ شیئر کی تھی ۔ اس پوسٹ کے ساتھ انہوں نے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی تھی ۔ انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کی مانیں تو یہ تصویر انہوں نے اسپتال سے ہی شیئر کی تھی ۔ حالانکہ امیتابھ بچن نے ایسا خود نہیں کہا ہے ۔ ایسے میں نیوز ۱۸ کی جانب سے ان خبروں کی تصدیق نہیں کی جاسکتی ۔




 




View this post on Instagram




 

This evening I tested positive for COVID 19 .. have been shifted to Hospital .. authorities informed .. family and staff tested results awaited .. all those that came in close proximity to me in the last 10 days please get yourself tested


A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan) on





وہیں اگر امیتابھ بچن کی بات کریں تو پوسٹ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرنا ان کا انداز ہے ۔ وہ اپنے فینس سے مسلسل جڑے رہنے کیلئے سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں ۔ وہ پورے کورونا دور کے دوران لوگوں کو کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے بیدار کرتے نظر آئے ہیں ۔ وہیں امیتابھ بچن لوگوں میں امید بنائے رکھنے کیلئے اکثر مثبت پوسٹ شیئر کرتے رہتے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 12, 2020 01:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading