உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ! کار چھوڑ کر بیل گاڑی میں گھومتے دکھے امیتابھ بچن۔ کھلے آسمان کے نیچے یہ کرتے آئے نظر

    امیتابھ بچن

    امیتابھ بچن

    امیتابھ بچن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ ایسی تصویریں اپلوڈ کی ہیں جس میں وہ گاؤں میں بیل گاڑی کی سواری اور کھاٹ پر سوتے نظر آرہے ہیں۔

    • Share this:
      بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اپنی تازہ تصویروں کو لیکر سرخیوں میں ہیں۔ امیتابھ بچن  نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ ایسی تصویریں اپلوڈ کی ہیں جس میں وہ گاؤں میں بیل گاڑی کی سواری اور کھاٹ پر سوتے نظر آرہے ہیں۔ یہیں نہیں وہ بس میں بھی سفر کرتے نظر آرہے ہیں۔

      امیتابھ نے اپنی فوٹو کے کیپشن میں لکھا  "بڑے دنوں کے بعد گاؤں کی کھٹیا اور بیل گاڑی کی سواری کا شرف حاصل ہوا"۔ امیتابھ نے آگے لکھا کھٹیا پر لیٹنے سے پہلے اور بیل گاڑی پر جانے سے پہلے بس میں سفر کیا۔۔۔تو ہمارے خیر خواہ نے کویتا لکھ ڈالی۔" بس کے بعد بیل گاڑی پر ، کھا کھا کر ہچکولے ،دھوپ میں جاکر ڈالی کھٹیا، کچھ آرام تو ہو لے'۔








      امیتابھ بچن کی یہ تصویرہں ان کہ آنے ولای فلم سے جڑی ہو سکتی ہیں۔ حالانکہ فلم کے بارے میں اب تک کوئی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔ امیتابھ بچن کی تصویریں ان کے دیسی انداز کو ان کے مداح کافی پسند کر رہے ہیں۔
      بتادیں کہ سال 2017 کی ایک رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن کی نیٹ ورتھ 400 ملین ڈالر سے بھی زیادہ ہے اور وہ تقریبا 20 کروڑ روپئے سالانہ ٹیکس بھی بھرتے ہیں لیکن پھر بھی وہ اپنی زمین سے جڑے ہوئے ہیں۔
      First published: