ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

دلیپ کمار کی قبر پر ایسا تھا امیتابھ بچن کا حال ، کہا : ان کی آنکھیں ، چال ، لفظ سب...

امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں (Amitabh Bachchan Blog) دلیپ کمار (Dilip Kumar) کے ساتھ اپنی پرانی یادوں کو شیئر کیا ہے ۔ انہوں نے ٹریجڈی کنگ کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات ، آٹو گراف بک ، اسکرین پر ان کی پرفارمنس وغیرہ سب کا تذکرہ اپنے بلاگ میں کیا ہے ۔

  • Share this:
دلیپ کمار کی قبر پر ایسا تھا امیتابھ بچن کا حال ، کہا : ان کی آنکھیں ، چال ، لفظ سب...
دلیپ کمار کی قبر پر ایسا تھا امیتابھ بچن کا حال ، کہا : ان کی آنکھیں ، چال ، لفظ سب... ۔ فائل فوٹو ،

حالات ، قسمت ، انسان اور زندگی ... وقت کے ساتھ ساتھ سب کچھ بدل جاتا ہے ۔ دلیپ کمار کی فلم مشعل کا یہ آئیکانک ڈائیلاگ ہر کسی کی زندگی پر صحیح ثابت ہوتا ہے ۔ دلیپ کمار دنیا میں نہیں ہیں ، لیکن ان کی یادوں نے ان کے فینس اور قریبیوں کی آنکھیں نم کردی ہے ۔ بالی ووڈ کے ہی مین دھرمیندر کے ساتھ ساتھ صدی کی مہانائک امیتابھ بچن بھی ان کی یادوں کو فراموش نہیں کرپارہے ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے بلاگ میں اپنے جذبات کے ساتھ ساتھ اس لمحہ کا تذکرہ کیا ہے ، جب وہ ان کی قبر کے پاس انہیں آخری وداعی دے رہے تھے ۔ اس کے ساتھ ہی بگ بی نے بتایا کہ جب پہلی مرتبہ دلیپ کمار کو پردے پر دیکھا اور جب ان سے پہلی مرتبہ آمنے سامنے ملاقات ہوئی ، تو کیسے ان کی آنکھیں چوندھیا گئی تھیں ۔


امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں دلیپ کمار کے ساتھ اپنی پرانی یادوں کو شیئر کیا ہے ۔ انہوں نے ٹریجڈی کنگ کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات ، آٹو گراف بک ، اسکرین پر ان کی پرفارمنس وغیرہ سب کا تذکرہ اپنے بلاگ میں کیا ہے ۔


ایسی تھی پہلی ملاقات


امیتابھ بچن نے لکھا : جب میں نے پہلی مرتبہ دلیپ کمار کو پردے پر دیکھا اور جب ان سے پہلی مرتبہ آمنے سامنے ملا تو میری آنکھیں چوندھیا گئی تھیں ۔ ایک لمحہ کیلئے جیسے سب کچھ تھم سا گیا ہو ۔ انہوں نے لکھا : چاروں جانب سے نام سنائی دے رہا تھا ، اس نے اچانک حجم لے لیا ۔ وہیں میرے سامنے اسکرین پر ... بڑے اور کالے اور سفید رنگ میں... وہ نام ، وہ سین بار بار ذہن میں آتا ہے ... دلیپ کمار ... ان کی موجودگی میں کچھ تو بات تھی ... جب وہ پردے پر آئے تو دیگر ساری چیزیں دھندلی ہوگئیں ... جب انہوں نے بات کی تو سب صحیح لگا ، ان کی باتوں سے پوری طرح متفق اور تب آپ ان سب کو سمیٹتے ہوئے واپس گھر آتے ہیں... اور یہ آپ کے ساتھ رہتا ہے ہمیشہ ۔



آج بھی خالی ہے آٹوگراف بک

امیتابھ بچن نے بلاگ میں اس بات کا بھی تذکرہ کیا کہ جب وہ پہلی مرتبہ پورے جوش کے ساتھ آٹوگراف لینے پہنچے تھے ۔ انہوں نے لکھا : اس کپکپی والے جوش اور بہت غور و فکر کے بعد میں نے ان تک جانے اور ان کا آٹوگراف لینے کا فیصلہ کیا ، لیکن میرے پاس کوئی آٹوگراف بک نہیں تھی ... میں واپس سڑک پر گیا ، وہاں سے ایک کتاب خریدی اور پھر سے ریستوراں کے اندر پہنچا ۔ راحت ملی کہ وہ ابھی بھی وہیں تھے ... ان کے پاس گیا ... وہ بات چیت میں مشغول تھے ... میں نے معمولی طور پر اپنی بات کہی اور وہ کتاب آگے بڑھا دی ... کوئی رد عمل نہیں آیا ... انہوں نے میری طرف یا میری کتاب کی طرف نہیں دیکھا ... تھوڑی دیر بعد وہ وہاں سے اٹھے اور دروازے سے باہر چلے گئے ... وہ آٹوگراف بک آج بھی میرے ہاتھوں میں ہے اور خالی ہے ۔

ان کی آنکھیں ، چال ، لفظ سب ...

دلیپ کمار جب پردے پر ہوتے تھے ، تو کردار کو وہ اپنی اداکاری سے جواں کردیا کرتے تھے ۔ ان کی پرفارمنس پر اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے لکھا : آپ اسکرین پر ان کی پرفارمنس یا عام زندگی میں بھی ان کے سلوک میں ایک کمی نہیں نکال سکتے ... ان کی آنکھیں ، ان کے چلنے کا طریقہ ، ہر حرکت ، ان کے ذریعہ بولے گئے ہر لفظ کسی کویتا کی طرح تھے ... گراف اور ٹون ، ان کی خاموشی بھی تیز آگ کی طرح تھی ۔

قبر کے ایک چھوٹے سے ڈھیر میں سمٹ گئے دلیپ کمار

بلاگ میں امیتابھ بچن نے ان کے آخری لمحات کا بھی تذکرہ کیا ۔ انہوں نے لکھا : میں زمین پر مٹی کے اس ڈھیر کے سامنے کھڑا ہوا ، جس کو ابھی ابھی کھودا گیا ... اس پر کچھ مالائیں اور پھول بکھرے ہیں اور اس کے پاس کوئی نہیں ... وہ اس کے نیچے سوئے ہوئے ہیں ... پرسکون ہے اور بالکل خاموش ... یہ عظیم حاضری ... صلاحیت کا یہ پہاڑ... ایک شاندار تخلیقی دوربین ... عظیم ترین ... اب قبر کے ایک چھوٹے سے ڈھیر میں سمٹ گیا ہے ۔ وہ چلا گیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 11, 2021 05:19 PM IST