ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

Amitabh Bachchan Health: امیتابھ بچن کی طبیعت بگڑی ، ہوگی سرجری ، بلاگ میں بتایا حال

امیتابھ بچن (Amitabh Bachchan) کے ایک بلاگ نے لوگوں کو جھٹکا دے دیا ہے ۔ بگ بی نے بلاگ میں بتایا کہ ان کی طبیعت بگڑ گئی ہے ۔ بگ بی کا یہ بلاگ دیکھنے کے بعد ان کے فینس پریشان ہوگئے ہیں ۔

  • Share this:
Amitabh Bachchan Health: امیتابھ بچن کی طبیعت بگڑی ، ہوگی سرجری ، بلاگ میں بتایا حال
(photo: Instagram @amitabhbachchan)

بالی ووڈ کے مہانائک امیتابھ بچن کی دنیا فین ہے ۔ ان کی ایک جھلک پانے کیلئے فینس بے تاب رہتے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر بگ بی کافی سرگرم رہتے ہیں اور اپنے تجربات کو بلاگ کے ذریعہ شیئر کرتے رہتے ہیں ۔ لیکن صدی کے مہانائک کے ایک بلاگ نے لوگوں کوجھٹکا دے دیا ہے ۔ امیتابھ بچن کے ایک بلاگ کے ذریعہ سامنے آیا ہے کہ ان کی طبیعت بگڑ گئی ہے ، جس کی وجہ سے انہیں سرجری کروانی پڑے گی ۔


امیتابھ بچن نے اپنی سرجری کی جانکاری اپنے بلاگ میں دی ۔ ہفتہ کو بگ بی نے اپنے بلاگ میں لکھا : میڈیکل کنڈیشن ... سرجری ... میں لکھ نہیں سکتا ۔ اے بی ۔




بگ بی کا یہ بلاگ دیکھنے کے بعد ان کے فینس پریشان ہوگئے کیونکہ وہ بلاگ کے ذریعہ فینس کو اپنی روز مرہ کی معمولات کی جانکاری دیتے ہیں ۔ اس چھوٹے سے جملہ سے لوگوں کے درمیان بے چینی بڑھ رہی ہے ۔ کیونکہ کس چیز کی سرجری ہے ، یہ سرجری کب اور کہاں ہوگی ، اس بات کی جانکاری کسی کو نہیں لگ پارہی ہے ۔ یہ بھی نہیں کہا جاسکتا کہ سرجری ہونے والی ہے یا ہوچکی ہے ۔ اب لوگ ان کی سلامتی کیلئے دعائیں مانگ رہے ہیں ۔ لوگ مسلسل کمنٹ کرکے ان کی صحت کا حال جاننا چاہتے ہیں ۔

علاوہ ازیں انہوں نے ٹویٹ کرکے بھی لکھا : کچھ ضرورت سے زیادہ بڑھ گیا ہے ، کچھ کاٹنے پر سدھرنے والا ہے ، زندگی کا کل ہے یہ ، کل ہی پتہ چلے گا کیسے رہے وہ ۔



آپ کو بتادیں کہ اس سے پہلے امیتابھ بچن اس وقت اسپتال میں بھرتی ہوئے تھے ، جب انہیں کورونا ہوا تھا ۔ اس وقت بھی ملک بھر میں ان کی صحت کیلئے لوگ دعائیں مانگ رہے تھے ۔ کچھ ہفتوں میں انہوں نے کورونا کی جنگ جیت لی تھی اور وہ اپنے گھر لوٹ آئے تھے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 28, 2021 09:05 AM IST