உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سب سے زیادہ سلیبریٹی بدنام ہوتے ہیں : امیتابھ

    ممبئی۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ سلیبریٹی لوگ سب سے زیادہ بدنام ہوتے ہیں۔

    ممبئی۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ سلیبریٹی لوگ سب سے زیادہ بدنام ہوتے ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      ممبئی۔  بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ سلیبریٹی لوگ سب سے زیادہ بدنام ہوتے ہیں۔ ملک میں بڑھتی  ’عدم رواداری‘ پر عامر خان کو کافی مذمت جھیلنی پڑ رہی ہے۔


      امیتابھ نے اپنے بلاگ پر لکھا، ’’پوری دنیا میں ہم سب مقبول اور زیادہ تصاویر کھنچوانے والے لوگ ہیں، تو ہم سب سے زیادہ بدنام بھی ہیں۔ ہمارے لئے یہ چونکانے والی بات نہیں ہے، تنقید جھیلنے کی پریکٹس ہم نے بہت پہلے سے کر رکھی ہے۔ امیتابھ اپنے مداحوں کو اپنا بڑا کنبہ بتاتے ہیں۔ ٹوئٹر پر امیتابھ بچن نے اپنے مداحوں کے لئے لکھا ہے، مصر ٹوئٹر گروپ کے 11 افراد کی تقریب میں میرے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مجھے تحائف سے پاٹ دیا ہے۔
      یہ پرستار میرے لئے خاندان سے بڑھ کر ہیں۔ امیتابھ ان دنوں ریبھو داس گپتا کی ’ٹی تھری این‘ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم میں ودیا بالن اور نوازالدين صدیقی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

      First published: