ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سیکس ریکیٹ میں گرفتار ہونے کے بعد بالی ووڈ کی اس اداکارہ نے توڑی اپنی خاموشی ، اس شخص پر لگایا الزام

سیکس ریکیٹ کے الزام میں پھنسنے کے بعد امرتا دھنووا نے کہا کہ مجھے اس معاملہ میں پھنسایا جارہا ہے ۔

  • Share this:
سیکس ریکیٹ میں گرفتار ہونے کے بعد بالی ووڈ کی اس اداکارہ نے توڑی اپنی خاموشی ، اس شخص پر لگایا الزام
اس آپریشن میں شریک ہونے والے انسپکٹر سائمن ہاگسٹرام نے کہا کہ ہم نے سڑکوں اور عوامی مقامات پر یہ کام کرنے والی خواتین پر بھی نظر رکھی اور حالیہ دنون میں ان میں نوجوان لڑکیاں کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔ علامتی تصویر ۔

بگ باس 13 سے باہر ہوچکے رشمی دیسائی کے بوائے فرینڈ اور کنٹیسٹنٹ ارحان خان کی سابق گرل فرینڈ امرتا دھنووا کو ممبئی پولیس نے ایک سیکس ریکیٹ چلانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ وہیں اس پورے ماملہ میں وہ خود کو بے قصور بتا رہی ہیں ۔ ان کا الزام ہے کہ اس پورے میں انہیں ارحان خان نے پھنسایا ہے ۔ آپ کو بتادیں کہ بگ باس 13 کے کنٹیسٹنٹ ارحان خان کے خلاف امرتا نے کئی سنگین الزامات عائد کئے تھے ۔ حالانکہ ارحان نے ان سب الزامات کو جھوٹ قرار دیا تھا ۔


سیکس ریکیٹ کے الزام میں پھنسنے کے بعد امرتا دھنووا نے کہا کہ مجھے اس معاملہ میں پھنسایا جارہا ہے ۔ بالی ووڈ لائف کی خبر کے مطابق امرتا دھنووا نے کہا کہ یہ ریڈ پہلے سے ہی طے تھی ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ سب ارحان نے کیا ہے ۔ پولیس نے صورتحال کا غلط اندازہ لگایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک نارمل پارٹی کررہے تھے اور میں نے انہیں یہ بتانے کی بھی کوشش کی ۔ کئی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعوی کیا جارہا ہے کہ امرتا کے علاوہ ایک اور ماڈل کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔


امرتا دھنووا اور ارحان خان ۔ فائل فوٹو ۔
امرتا دھنووا اور ارحان خان ۔ فائل فوٹو ۔


رپورٹس کی مانیں تو دونوں ہی اداکاراوں کو سیکشن 370 ( 3) ، آئی پی سی کی دفعہ 34 اور سیکشن 4 ، 5 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں جائے واقعہ سے دو خواتین کو آزاد بھی کرایا گیا ہے ۔ ان دونوں سے یہ دونوں خواتین کوآرڈنیٹ کررہی تھیں ۔ سبھی نے جائے واقعہ سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی ، لیکن پولیس نے انہیں اپنی گرفت میں لے لیا ۔

بتادیں کہ جب ارحان خان بگ باس 13 میں بطور کنٹیسٹنٹ پہنچے تھے تو خود کو سابق گرل فرینڈ بتاکر امرتا نے ارحان پر کئی سنگین الزامات عائد کئے تھے ۔ کئی چینلوں کو دئے انٹرویو میں امرتا نے ارحان پر پیسہ اینٹھنے اور دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا تھا ۔ امرتا نے ارحان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروانے کی بھی بات کہی تھی ۔
First published: Jan 11, 2020 07:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading