ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

امرتا راو - آرجے انمول کے بیٹے کی سامنے آئی پہلی تصویر، یہ رکھا نام

امرتا راو (Amrita Rao) اور ان کے شوہر آر جے انمول (RJ Anmol) نے بیٹے کے ساتھ کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر کو جم کر لائک اور شیئر کیا جارہا ہے۔

  • Share this:
امرتا راو - آرجے انمول کے بیٹے کی سامنے آئی پہلی تصویر، یہ رکھا نام
امرتا راو - آرجے انمول کے بیٹے کی سامنے آئی پہلی تصویر، یہ رکھا نام

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ امرتا راو (Amrita Rao) اور آرجے انمول (RJ Anmol) حال ہی میں بیبی بوائے کے والدین بنے ہیں۔ یکم نومبر کو امرتا راو نے ایک پیارے سےبیٹے کو جنم دیا۔ سوشل میڈیا پر یہ جانکاری دینے کے ساتھ جوڑے نے اپنے بیٹے کے نام کے لئے لوگوں سے مشورے طلب کئے تھے۔ ماں بننے کے بعد سے امرتا راو کو مبارکباد تو مل رہے ہیں، ساتھ میں لوگ ان کے بیٹے کی پہلی جھلک دیکھنے کے بے قرار تھے۔ حال ہی میں انہوں نے مداحوں کی بے صبری کو ختم کرنے کے ساتھ بیٹے کی پہلی تصویر اور نام کا انکشاف کیا ہے۔


 




 




View this post on Instagram




 

Hello World... Meet Our Son #Veer He is lookin at his 1st BroFist 👊🏼 frm YOU !!! Seek Your Blessings 🙏🏼 ~Amrita Rao RJ Anmol~


A post shared by RJ Anmol 🇮🇳 (@rjanmol27) on






امرتا راو (Amrita Rao) اور ان کے شوہر آرجے انمول (RJ Anmol) نے بیٹے کے ساتھ ہی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ امرتا راو اور آرجے انمول نے بیٹے کے ساتھ ایک تصویر شیئرکی ہے۔ امرتا راو اور انمول نے بیٹے کی پوری تصویر تو نہیں دکھائی ہے، لیکن فیملی کے تینوں اراکین کا ہاتھ نظر آ رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا، ہیلو ورلڈ، ملئے ہمارے بیٹے ویر سے۔ آپ لوگوں کا آشیرواد چاہئے۔ اس تصویر کو جم کر لائک اور شیئر کیا جارہا ہے۔

 



آرجے انمول کے ذریعہ شیئر کی گئی اس تصویر کو امرتا راو نے اپنے انسٹا گرام پر ری پوسٹ کیا ہے۔ حال ہی میں امرتا راو نے بتایا کہ جب انہوں نے پہلی بار بیٹے کو گود میں لیا تو اس وقت ان کی فیلنگس (احساس) تھا۔ امرتا راو نے یہ بھی کہا کہ اس وقت جہاں پوری دنیا اس وبا سے پریشان ہے، ایسے میں بچہ ہونا بھگوان کا آشیرواد ہے۔ شادی کے چار سال بعد امرتا راو کے گھر کلکاریاں گونجی ہیں۔ امرتا راو نے حاملہ ہونے کی بات کو لمبے وقت چھپائے رکھا تھا۔ 9ویں ماہ میں انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اس بات کی جانکاری دی تھی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 06, 2020 03:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading