اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پہلی ہی ملاقات میں امرتا سنگھ نے کیا تھا سیف علی خان کو کس ، جانیں دونوں کی فلمی لو اسٹوری

    پہلی ہی ملاقات میں امرتا سنگھ نے کیا تھا سیف علی خان کو کس ، جانیں دونوں کی فلمی لو اسٹوری

    پہلی ہی ملاقات میں امرتا سنگھ نے کیا تھا سیف علی خان کو کس ، جانیں دونوں کی فلمی لو اسٹوری

    امرتا سنگھ اور سیف علی خان کی لو اسٹوری کافی دلچسپ رہی ہے ۔ دونوں میں عمر کا فرق ہونے کے ساتھ ہی کیریئر میں بھی کافی فرق تھا ۔

    • Share this:
    آج یعنی 9 فروری کو بالی ووڈ اداکارہ امرتا سنگھ  ( Amrita Singh) اپنا 62 واں یوم پیدائش منارہی ہیں ۔ آج بھلے ہی دنیا امرتا سنگھ کو سارا علی خان (Sara ALi Khan)  کی ماں اور سیف علی خان (Saif Ali Khan) کی سابق اہلیہ کے طور پر جانتی ہوں ، لیکن اپنے دور میں وہ بالی ووڈ کی سرفہرست اداکاراوں میں سے ایک تھیں ۔ ایک سکھ کنبہ میں پیدا ہوئیں امرتا کی کہانی بھی کسی فلمی کہانی سے کم نہیں ہے ۔

    امرتا سنگھ اور سیف علی خان کی لو اسٹوری کافی دلچسپ رہی ہے ۔ دونوں میں عمر کا فرق ہونے کے ساتھ ہی کیریئر میں بھی کافی فرق تھا ۔ جب سیف نے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا ، اس وقت تک امرتا بالی ووڈ کی ٹاپ اداکارہ کے طور پر اپنی شناخت بنا چکی تھیں ۔ دونوں کی پہلی ملاقات راہل راولی کی فلم کے سیٹ پر ہوئی تھی ۔

    امرتا سنگھ اور سیف علی خان کی لو اسٹوری کافی دلچسپ رہی ہے ۔
    امرتا سنگھ اور سیف علی خان کی لو اسٹوری کافی دلچسپ رہی ہے ۔


    اس فلم میں سیف علی خان اور کاجول لیڈ رول میں تھے ۔ فلم کے دوران جب سیف نے امرتا کو پہلی مرتبہ دیکھا تو وہ ان کے دیوانے ہوگئے ۔ وہیں جب دونوں پہلی مرتبہ ڈیٹ پر گئے تو امرتا ، سیف سے اتنی متاثر ہوگئیں کہ انہوں نے بوسہ بھی لے لیا ۔ اس کے بعد دونوں نے کافی وقت تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا اور پھر اپنے رشتے کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا اور 1991 میں دونوں نے شادی کرلی ۔

    دونوں نے چھپ کر شادی کی تھی ۔
    دونوں نے چھپ کر شادی کی تھی ۔


    دونوں کی شادی پر جہاں پوری دنیا حیران تھی ، وہیں بالی ووڈ اور دونوں کے کنبے سب سے زیادہ حیران تھے ۔ کیونکہ دونوں نے چھپ کر شادی کی تھی ۔ سیف اور امرتا دونوں نے شادی کے بارے میں گھر والوں کو نہیں بتایا کیونکہ دونوں کو ہی اپنے اہل خانہ کے رد عمل سے ڈر لگ رہا تھا ۔ حالانکہ دونوں کی شادی طویل عرصہ تک نہیں چل سکی اور 2004 میں دونوں الگ ہوگئے ، جس کے بعد سیف نے کرینہ کپور سے شادی کرلی ۔ سیف اور امرتا کے دو بچے سارا اور ابراہیم ہیں ، جس میں سے سارا آج بالی ووڈ کا ایک بڑا نام بن چکی ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: