Sonam Kapoor Pregnancy:بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور (Sonam Kapoor) کے شوہر آنند آہوجا (Anand Ahuja) نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں سونم کپور ورک کاؤچ پر لیٹی ہوئی آرام فرماتی نظر آرہی ہیں۔ سونم کپور اور آنند آہوجا نے اتوار کو اپنی شادی کی چوتھی سالگرہ Sonam Kapoor Anand Ahuja Wedding Anniversary) منائی۔
اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر سونم کپور اور آنند آہوجا نے سوشل میڈیا پر کچھ خاص تصاویر شیئر کیں۔ آنند آہوجا نے سونم کپور کے حمل کے ابتدائی دنوں کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ صوفے پر مستی کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ آنند آہوجا نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا، '6 سال سے گرل فرینڈ، 4 سال سے بیوی اور اس سال حمل کے شروعاتی دن۔ سالگرہ مبارک ہو'.
جلد ہی ماں بننے والی اداکارہ سونم کپور نے جب سے اپنے حاملہ ہونے کی خوشخبری فینس کے ساتھ شیئر کی ہے، تب سے وہ ایک کے بعد ایک فوٹو شوٹ کروا رہی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ اپنے حمل کے ہر ہفتہ کا شاندار طریقے سے لطف اٹھا رہی ہے۔
اداکارہ سونم کپور ان دنوں فلموں سے زیادہ اپنی ذاتی زندگی کو لے کر موضوع بحث بنی رہتی ہیں۔ ان دنوں وہ اپنی پہلی پریگنینسی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ اداکارہ نے 21 مارچ کو اپنے شوہر آنند آہوجا کے ساتھ حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا ۔ دریں اثنا اداکارہ کا ایک اور نیا میٹرنٹی فوٹوشوٹ منظر عام پر آیا ہے ، جس میں وہ انتہائی گلیمرس لگ رہی ہیں ۔
سونم کپور نے تقریباً ایک ماہ قبل اپنے شوہر آنند آہوجا کے ساتھ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔ انل کپور نے یہ خوشی ملتے ہی خوبصورت انداز میں لکھا کہ 'میں نے اپنی زندگی کے سب سے دلچسپ کردار نانا جان بننے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ سونم آپ کو اندازہ بھی نہیں ہوگا کہ یہ خبر دے کر آپ نے مجھے کتنی خوشی دی ہے۔
والد انل کپور نے حاملہ بیٹی سونم کپور کو لیکر کہہ ڈالی بڑی بات، بتایا پرفیکٹ ماں بنے گیایچ ٹی کو دیے گئے انٹرویو میں انل کپور anil kapoor نے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ جب انل کپور سے پوچھا گیا کہ سونم کیسی ماں بنیں گی؟، اس سوال کے جواب میں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے انل نے اپنی پیاری بیٹی کو پرفیکشنسٹ بتادیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔