ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

گننے کے کھیت میں بالی ووڈ کی اس اداکارہ نے کھینچوائی ایسی تصویر ، ہوگئی جم کر ٹرول

انسٹاگرام سے لے کر ٹویٹر تک لوگ انہیں اسٹرگلر کا طعنہ دیتے نظر آرہے ہیں ۔ ایک یوزر نے لکھا اس نے گھاس سے زیادہ اسٹرگل کیا ہے ۔ تو ایک دوسرے نے لکھا کہ کھیت میں کیا کررہی ہو؟

  • Share this:
گننے کے کھیت میں بالی ووڈ کی اس اداکارہ نے کھینچوائی ایسی تصویر ، ہوگئی جم کر ٹرول
انسٹاگرام سے لے کر ٹویٹر تک لوگ انہیں اسٹرگلر کا طعنہ دیتے نظر آرہے ہیں ۔ ایک یوزر نے لکھا اس نے گھاس سے زیادہ اسٹرگل کیا ہے ۔ تو ایک دوسرے نے لکھا کہ کھیت میں کیا کررہی ہو؟

بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے فلم انڈسٹری میں قدم رکھتے ہی چھا گئی تھیں ۔ انہوں نے دھرما پروڈکشن کی فلم اسٹوڈینٹ آف دی ائیر 2 سے بطور اداکارہ ڈیبیو کیا تھا ۔ حالانکہ ہر اسٹار کڈ کی طرح اننیا کو بھی اقربا پروری کا طعنہ جھیلنا پڑا ۔ وہیں اننیا پانڈے نے آخر کار جب ان طعنوں کا جواب دیا ، تو وہ سوشل میڈیا پر ٹرول ہوگئیں ۔ اس کے بعد سے اننیا جب بھی کچھ شیئر کرتی ہیں ، سوشل میڈیا پر اسٹرگلر کا طعنہ دیتے ہوئے لوگ انہیں نشانہ بنانا شروع کردیتے ہیں ۔ حال ہی میں اننیا کی ایک تازہ انسٹاگرام تصویر کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے ۔


دراصل حال ہی میں اننیا پانڈے نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس میں وہ گننے کے کھیت میں کھڑی ہوکر پوز دے رہی ہیں ۔ اس تصویر پر انہوں نے کیپشن میں لکھا : پلٹ ... ڈی ڈی ایل جے مومنٹ ۔ اننیا پانڈے کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہی ہے اور اس تصویر پر بھی وہ ٹرول کا شکار ہوگئی ہیں ۔




 




View this post on Instagram




 

पलट 👋🏻 #DDLJmoment


A post shared by Ananya 💛💫 (@ananyapanday) on





انسٹاگرام سے لے کر ٹویٹر تک لوگ انہیں اسٹرگلر کا طعنہ دیتے نظر آرہے ہیں ۔ ایک یوزر نے لکھا اس نے گھاس سے زیادہ اسٹرگل کیا ہے ۔ تو ایک دوسرے نے لکھا کہ کھیت میں کیا کررہی ہو؟ ۔



خیال رہے کہ کچھ وقت پہلے ہی ایک انٹرویو کے دوران اقربا پروری کے طعنوں سے پریشان اننیا پانڈے نے کھل کر بات چیت کی تھی ۔ انہوں نے کہا تھا کہ اسٹار کڈس کی اپنی جدوجہد ہوتی ہے ۔ میرے والد نے کبھی دھرما پروڈکشن کی فلم میں کام نہیں کیا ، کبھی کافی ود کرن میں نہیں گئے ، میں ہمیشہ سے ہی اداکارہ بننا چاہتی تھی ۔ اس پر ساتھ میں ہی بیٹھے اداکار سدھانت چترویدی نے کہا کہ جہاں سے ہمارے خواب پورے ہوتے ہیں ، وہاں سے ان کا اسٹرگل شروع ہوتا ہے ۔ اس انٹرویو کے بعد سے ہی اننیا ٹرولرس کے نشانہ پر آگئی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ۔
شادی کے بغیر ماں بنی تھیں بالی ووڈ کی یہ اداکارہ ، اب سدھارنا چاہتی ہیں اپنی غلطی ، کھولے کئی راز

شوہر کے ساتھ بینکاک میں یہ کام کرتی نظر آئیں بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی ، تصویر ہوئی وائرل

مسلسل فون کرکے پریشان کررہی تھی بالی ووڈ کی یہ بڑی اداکارہ ، کرکٹر ریشبھ پنت نے کردیا بلاک
First published: Jan 15, 2020 07:55 PM IST