உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    واجپئی کے انتقال سے بالی ووڈ میں غم کی لہر ، جذباتی ہوئے امیتابھ بچن بولے ، وہ بابوجی کے مداح تھے اور بابو جی ان کے

    سابق وزیر اعظم کے انتقال سے فلمی دنیا میں غم کی لہر

    سابق وزیر اعظم کے انتقال سے فلمی دنیا میں غم کی لہر

    سابق وزیر اعظم ٹل بہاری واجپئی کے انتقال سے فلمی دنیا میں دوڑی غم کی لہر ، ایسے پیش کی خراج عقیدت

    • Share this:
      سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی ؤخری رسوم آج شام کو ادا کی جائے گی۔   سیاستدان ، فلم اور کھیل جگت کے ساتھ ہی  پورا ملک واجپئی کے انتقال  سے غم میں دوبا ہوا ہے۔ اٹل جی کے جسد خاکی کو دیکھنے کیلئے شام سے ہی ان کے گھر لوگوں کی بھاری بھیڑ لگی ہوئی ہے۔ بالی ووڈ کے قدآور اداکاروں نے ٹویٹ کر کے اپنا غم ظاہر کیا ہے۔ اسی پہر میں شاہ رخ خان نے ٹویٹ کر  کے  غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک نے ایک والد جیسے شکص کو کھو دیا۔

      وہیں نہ صرف شاہ رخ نے بلکہ پوری فلمی دنیا ہی غم کی لہر میں ڈوب چکی ہے۔ بالی ووڈ اور ریجنل سنیما ککے ساتروں نے بھی ٹویٹ کر کے اٹل جی  کے انتقال پر اپنے سرد کو ظاہر کیا ہے۔

      بالی ووڈ کے مہا نائک امیتابھ بچن اور اداکارہ دیا مرزا نے اٹل بہارہ واجپئی کے انتقال پر انہیں خراج عقیدت پیش کی۔ ساتھ ہی بالی ووڈ اسٹار سنجے دت ، بومن ایرانی ، لتا منگیشکر ، رجنی کانت جیسے کئی ستاروں نے اپنا درد ظاہر کیا۔

      وہیں دوسری جانب بھوجپوری جگت میں بھی سوگ  سوگ کی لہر دوڑی ہوئی ہے۔ جس میں اداکارہ آمرپالی دوبے اور نرہوا جیسے بھوجپوری ستاروں نے اپنا غم ظاہر کیا۔

      امیتابھ بچن نے جذباتی انداز سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا ، " اٹل بہاری واجپئی (1924۔2018) جذباتوں سے بھری خراج عقیدت ، ایک وظیم لیڈر ، بہترین کوی ، بہت اچھے اسپیکر اور ترجمان، دوستانہ شخصیت"۔























      First published: