உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سلمان خان کی بڑھی مشکلیں، اس معاملے میں 5 اپریل کو عدالت میں ہونا ہوگا پیش

    سلمان خان کی بڑھی مشکلیں، اس معاملے میں 5 اپریل کو عدالت میں ہونا ہوگا پیش

    سلمان خان کی بڑھی مشکلیں، اس معاملے میں 5 اپریل کو عدالت میں ہونا ہوگا پیش

    نیوز ایجنسی کے مطابق، ممبئی کی اندھیری مجسٹریٹ عدالت نے صحافی اشوک پانڈے کے ذریعہ ان کے ساتھ مبینہ طور پر غلط برتاو کرنے کے لئے سال 2019 میں دائر ایک معاملے میں سلمان خان کو 5 اپریل کو پیش ہونے کے لئے سمن جاری کیا ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان (Salman Khan) ایک بار پھر مشکلات بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق، ممبئی کی اندھیری مجسٹریٹ عدالت نے صحافی اشوک پانڈے کے ذریعہ ان کے ساتھ مبینہ طور پر غلط برتاو کرنے کے لئے سال 2019 میں دائر ایک معاملے میں سلمان خان کو 5 اپریل کو پیش ہونے کے لئے سمن جاری کیا ہے۔ عدالت نے اداکار کو آئی پی سی کی دفعہ 504 اور 506 کے تحت جرم کے لئے طلب کیا ہے۔



      میڈیا رپورٹس کے مطابق، 24 اپریل 2019 کی صبح سلمان خان سائیکل سے ممبئی کی سڑکوں میں گھوم رہے تھے، تبھی انہیں دیکھ کر صحافی اشوک پانڈے نے اپنا موبائل نکالا اور ویڈیو بنانا شروع کردیا۔ پانڈے کے مطابق، اس کے لئے انہوں نے باقاعدہ سلمان خان کے باڈی گارڈ سے اجازت بھی لی تھی، لیکن جیسے ہی سلمان خان نے انہیں ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا، وہ غصے میں لال ہوگئے۔

      سلمان خان نے اس پر اپنی ناراضگی ظاہر کی اور اداکار کے بھڑکتے ہی ان کے باڈی گارڈ بھی غصے میں آگئے۔ اشوک کے مطابق، اس کے بعد ان کے ساتھ مارپیٹ کی گئی۔ یہاں تک ان کے موبائل چھین لئے گئے اور انہیں وہاں سے جانے کو کہا گیا، لیکن اشوک وہاں سے گئے نہیں اور انہوں نے اس کی مخالفت کی۔ جب بات بڑھنے لگے تو پھر سلمان خان نے ان کا موبائل اپنے باڈی گارڈ کو واپس کرنے کے لئے کہہ دیا۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: