بگ باس 13 میں نظر آنے کے بعد لائم لائٹ میں آنے والی شہناز گل کے آج لاکھوں مداح ہیں۔ اپنی معصومیت سے لاکھوں لوگوں کے دل جیتنے والی شہناز اکثر میڈیا کی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں شہناز گل اپنے والد کو ملنے والی دھمکیوں کے حوالے سے زیر بحث رہی ہیں۔ اب ایئرپورٹ پر بھی شہناز اس وقت بھڑک گئیں جب ایک مداح نے ان کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر تصویر لینے کی کوشش کی۔ فین کا ہاتھ دیکھ کر شہناز نے پلٹ کر اسے ڈانٹا۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
جانئے کیا ہے معاملہ حال ہی میں شہناز گل کو ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔ شہناز ایئرپورٹ کے باہر پاپرازیوں کے لیے پوز دے رہی تھیں۔ اس دوران وہاں موجود کچھ مداحوں نے شہناز کے ساتھ تصاویر لینے کی کوشش بھی کی۔ شہناز نے مداحوں کے ساتھ ڈھیروں تصاویر بھی بنوائیں۔ اس دوران ایک مداح نے شہناز کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر تصویر لینے کی کوشش کی۔ یہ دیکھ کر شہناز قدرے ہچکچائی اور مڑ کر دور ہوگئیں۔ شہناز نے غصے سے کہا کہ 'تمہیں کیا لگتا ہے کہ تمہارا دوست ہے'۔ حالانکی مداح نے فوری طور پر معافی بھی مانگ لی۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی آپ کو بتاتے چلیں کہ اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو کے حوالے سے مداحوں نے بھی اپنا ردعمل دیا ہے۔ کسی نے اسے مداحوں کی غلطی بتایا۔ تو اس کے ساتھ ہی کئی لوگوں نے مداحوں کو مشہور شخصیات کے ساتھ فوٹو کھنچواتے وقت ایک حد رکھنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک یوزر نے ویڈیو پر تبصرہ کیا کہ 'کچھ فینس بہت بیوقوف ہیں'۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔