اپنا ضلع منتخب کریں۔

    انکتا لوکھنڈے نے سشانت سنگھ راجپوت کے لئے ایوارڈ شو میں کیا ڈانس، زبردست وائرل ہو رہا ہے ویڈیو

    انکتا لوکھنڈے کی یادوں میں آج بھی ہیں سشانت سنگھ راجپوت، Manja گانا سنتے ہی کھڑے ہوجاتے ہیں رونگٹے۔

    انکتا لوکھنڈے کی یادوں میں آج بھی ہیں سشانت سنگھ راجپوت، Manja گانا سنتے ہی کھڑے ہوجاتے ہیں رونگٹے۔

    انکتا لوکھنڈے (Ankita Lokhande) نے سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) اور ان کے مداحوں کے لئے کچھ خاص کیا ہے۔ انہوں نے ایک ایوارڈ ایونٹ پر اپنی پرفارمنس کے ذریعہ انہیں ٹریبیوٹ دی ہے۔ اس خوبصورت اور ایموشنل ٹریبیوٹ (Dance Video) کا ویڈیو سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہو رہا ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کے انتقال کو کئی ماہ گزر گئے ہیں، لیکن ان کی فیملی والوں کے ساتھ ساتھ ان کے مداح اور قریبی لوگ اب بھی ان کی موت کا صدمہ بھلا نہیں پا رہے ہیں۔ سشانت سنگھ راجپوت کی بہن اکثر انہیں لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ وہیں حال ہی میں ایک وقت پر سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ رہ چکیں انکتا لوکھنڈے (Ankita Lokhande) نے سشانت سنگھ راجپوت اور ان کے مداحوں کے لئے کچھ خاص کیا ہے۔ انہوں نے ایک ایوارڈ ایونٹ پر اپنی پرفارمنس کے ذریعہ انہیں ٹریبیوٹ دی ہے۔ اس خوبصورت اور ایموشنل ٹریبیوٹ (Dance Video) کا ویڈیو سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہو رہا ہے۔

      دراصل، حال ہی میں انکتا لوکھنڈے نے اپنے انسٹا گرام پر بے حد خاص ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ سشانت سنگھ راجپوت کو خاص انداز میں ٹریبیوٹ دیتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو میں انکتا لوکھنڈے، سشانت سنگھ راجپوت کی فلم ’ایم ایس دھونی: دی انٹولڈ اسٹوری’ کے گانے ’کون تجھے یوں پیار کرے گا’ پر ڈانس کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ یہاں دیکھیں انکتا لوکھنڈے کے ذریعہ شیئر کیا گیا ویڈیو۔

       



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Ankita Lokhande (@lokhandeankita)






      اس ویڈیو کے شیئر کرتے ہوئے انکتا لوکھنڈے نے لکھا- ’جھلک...’ اس کیپشن کے ساتھ zeerishteyawards2020 #ankitalokhande #tribute #sushanthsinghrajput# جیسے ہیش ٹیگ کے ذریعہ انکتا لوکھنڈنے بتایا ہے کہ ان کی یہ پرفارمنس سشانت سنگھ راجپوت کے لئے ایک ٹریبیوٹ تھی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: