اداکارہ انکتا لوکھنڈے کا انکشاف ، سشانت سے کرنا چاہتی تھی شادی ، اس لئے چھوڑ دی یہ بڑی فلم
اداکارہ انکتا لوکھنڈے (Ankita Lokhande) کے مطابق انہوں نے سشانت کیلئے چیزوں کو چھوڑ دیا اور اس کیلئے اپنے کریئر کی بھی پروا نہیں کی ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں فرح خان کی شاہ رخ خان اسٹارر ہیپی نیو ایئر فلم میں کام کرنے کا موقع ملا تھا ، جو ان کیلئے کسی خواب کے سچ ہونے جیسا تھا ، لیکن انہوں نے اپنے کریئر پر اپنے رشتے کو ترجیح دی ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 23, 2021 12:44 PM IST

اداکارہ انکتا لوکھنڈے کا انکشاف ، سشانت سے کرنا چاہتی تھی شادی ، اس لئے چھوڑ دی یہ بڑی فلم
بالی ووڈ اور ٹی وی اداکارہ انکتا لوکھنڈے تقریبا چھ سالوں تک آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ ریلیشن شپ میں رہی تھیں اور یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔ سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ انکتا 2016 تک ریلیشن شپ میں رہی تھیں ۔ سشانت کی موت کے بعد پہلی مرتبہ انکتا لوکھنڈے نے ان کے ساتھ اپنے ریلیشن شپ پر خاموشی توڑی ہے ۔ اداکارہ کے مطابق وہ سشانت سنگھ راجپوت سے شادی کرنا چاہتی تھیں ، لیکن وہ اپنا کریئر بنانے میں مصروف تھے ۔
انکتا کے مطابق انہوں نے سشانت کیلئے چیزوں کو چھوڑ دیا اور اس کیلئے اپنے کریئر کی بھی پروا نہیں کی ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں فرح خان کی شاہ رخ خان اسٹارر ہیپی نیو ایئر فلم میں کام کرنے کا موقع ملا تھا ، جو ان کیلئے کسی خواب کے سچ ہونے جیسا تھا ، لیکن انہوں نے اپنے کریئر پر اپنے رشتے کو ترجیح دی ۔ انہیں باجی راو مستانی اور گولیوں کی راس لیلا : رام لیلا میں بھی رول آفر ہوئے تھے ، لیکن انہوں نے اس کو بھی منع کردیا تھا ۔
جس کے بعد اداکارہ نے 2019 میں آخر کار کنگنا رناوت کی فلم منی کرنیکا میں بطور سپورٹنگ اداکارہ بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ۔ اس کے بعد وہ ٹائیگر شراف ، شردھا کپور اور رتیش دیشمکھ اسٹارر فلم باغی تھری میں بھی نظر آئیں ، لیکن اداکارہ چاہتیں تو کافی پہلے اپنے بالی ووڈ کریئر کی شروعات کرسکتی تھیں ۔

(Photo : Instagram/lokhandeankita/sushantsinghrajput)
انہوں نے باجی راو مستانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سنجے سر کا میرے پاس فون آیا تھا ۔ انہوں نے کہا : کر لے باجی راو ورنہ یاد رکھ پچھتائے گی تو ۔ وہ میری تعریف کررہے تھے اور سنجے سر سے ایسی باتیں سننی بہت بڑی بات تھی ۔ لیکن میں نے کہا : نہیں سر ، مجھے شادی کرنی ہے ۔ اس کے بعد انہوں نے کچھ نہیں کہا ۔ ان دنوں میں ایک آدمی کو بنانے میں مصروف تھی اور مجھے فخر ہے کہ میں ایسا کرنے میں کامیاب رہی ۔