بالی ووڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر کو انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئی آئی ایف اے) ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔انوپم کھیر کو ہندستانی سنیما میں گراں قدر اور شاندار خدمات کے لئے اس مہینہ بنکاک میں ہونے والے 19ویں آئی آئی ایف اےاعزاز سے نوازا جائے گا۔ انوپم کھیر نے کہاکہ میں ہماری فلم صنعت کا حصہ بن کر فخر محسوس کررہا ہوں جو میرے تئیں محبت اور گرمجوشی ظاہرکرنے میں نہایت مہربان رہی ہے۔
انوپم کھیر نے کہا کہ میرے 34سال کے کام نے مجھے شاندار کامیابی حاصل کرنے میں مدد کی ہے اور ایسے وقت میں مدد کی جب میری عمر کے اداکاروں کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ مل رہے ہیں۔ میں ہندستان اور بین الاقوامی سنیما میں 34برس مزید کام کرنا پسند کروں گا اور نئے اور دلچسپ مواقع پانا چاہوں گا۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کے ہر ایوارڈ کے ساتھ ایک ذمہ داری کا جذبہ آتا ہے جس کے تئیں میں اپنی فلم صنعت اور ہمارے ملک کے نمائندے کے طورپر بین الاقوامی سنیما میں پرمصروف عمل رہنے کا وعدہ کرتا ہوں۔ آئی آئی ایف اے ایوارڈس 21جون سے 24جون تک منعقد ہوں گے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔