உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انوپم کھیر کے گھر میں ماں ، بھائی ، بھابھی سمیت چار لوگ کورونا پازیٹیو ، کہا : ماں کو نہیں لگ رہی تھی بھوک

    انوپم کھیر کے گھر میں ماں ، بھائی ، بھابھی سمیت چار لوگ کورونا پازیٹیو ، کہا : ماں کو نہیں لگ رہی تھی بھوک (Photo Credit- anupampkher/Instagram)

    انوپم کھیر کے گھر میں ماں ، بھائی ، بھابھی سمیت چار لوگ کورونا پازیٹیو ، کہا : ماں کو نہیں لگ رہی تھی بھوک (Photo Credit- anupampkher/Instagram)

    بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر (Anupam Kher) کے کنبہ میں والدہ اور ان کے بھائی سمیت چار لوگ کورونا پازیٹیو (Corona Positive) پائے گئے ہیں ۔

    • Share this:
      کورونا وائرس کے قہر سے ان دنوں پورا ملک پریشان ہے ۔ وہیں حال ہی میں امیتابھ بچن کو کورونا ہونے کی خبر کے بعد اب بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر (Anupam Kher)  کے گھر سے چونکانے والی خبر آرہی ہے ۔ ان کی والدہ اور بھائی سمیت گھر کے کل چار لوگ کورونا پازیٹیو (Corona Positive)  پائے گئے ہیں ۔ ان میں ان کے بھائی راجو کی بیٹی یعنی انوپم کھیر کی بھتیجی بھی شامل ہیں ۔ اس بات کی جانکاری خود انوپم کھیر نے شیئر کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ والدہ کو اسپتال میں بھرتی کروادیا گیا ہے ۔

      انوپم کھیر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس پورے معاملہ کی جانکاری دی ۔ اس پوسٹ میں انوپم کھیر کا ایک ویڈیو بھی ہے ۔ اس ویڈیو میں وہ بتارہے ہیں کہ گزشتہ کچھ دنوں سے میری والدہ کو بھوک نہیں لگ رہی تھی ، کچھ بھی نہیں کھا رہی تھیں ، وہ سوتی رہتی تھیں تو ہم نے ڈاکٹر کے کہنے پر ان کا بلڈ ٹیسٹ کروایا ۔ اس کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ ہوا تو انہیں مائلڈ کورونا نکلا ۔ میرے بھائی نے بھی ٹیسٹ کروایا تو وہ بھی پازیٹیو پائے گئے ۔ اس کے بعد میری بھابھی اور بھتیجی کا بھی ٹیسٹ ہوا ، جس میں بھابھی اور بھتیجی بھی کورونا پازیٹیو پائی گئیں ۔


      انوپم کھیر نے بتایا کہ میں نے بھی اپنا ٹیسٹ کروایا ، جس میں میں نگیٹیو پایا گیا ۔ بھائی کی فیملی میں بھتیجے کو چھوڑ کر سبھی کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔ ان کی والدہ کو کوکیلابین اسپتال میں بھرتی کروایا گیا ہے جبکہ میرے بھائی اور اس کی فیملی نے خود کو گھر میں ہی کوارنٹائن کرلیا ہے ۔ انہوں نے اپنے ویڈیو میں اسپتال اسٹاف اور بی ایم سی کے کام کی تعریف کی ہے ۔

      انہوں نے اس ویڈیو میں سبھی سے اپیل کی کہ اگر آپ کے گھر میں ماں باپ یا کسی کو بھی بھوک نہیں لگ رہی ہے ، تو ایک مرتبہ ان کا ٹیسٹ ضرور کروا لیجئے ، ہم لوگ کافی دنوں تک اس بات کو لے کر پریشان رہے کہ انہیں بھوک کیوں نہیں لگ رہی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: