اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جنسی استحصال تنازعہ میں گھسیٹے جانے پر بھڑک گئیں ہما قریشی، کہا- انوراگ کشیپ اچھے دوست ہیں

    جنسی استحصال تنازعہ میں گھسیٹے جانے پر بھڑک گئیں ہما قریشی، کہا- انوراگ کشیپ اچھے دوست ہیں

    جنسی استحصال تنازعہ میں گھسیٹے جانے پر بھڑک گئیں ہما قریشی، کہا- انوراگ کشیپ اچھے دوست ہیں

    جنسی استحصال کے الزام میں پھنسے انوراگ کشیپ (Anurag Kashyap) کو اداکارہ ہما قریشی کی حمایت ملی ہے۔ ہما قریشی (Huma Qureshi) نے ٹوئٹ کرکے کہا ہے کہ ان سب میں گھسیٹے جانے پر کافی غصہ آرہا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی: اداکارہ پائل گھوش (Payal Ghosh) نے انوراگ کشیپ (Anurag Kashyap) پر جنسی استحصال کا الزام لگانے کے ساتھ اس معاملے میں کئی اور اداکارہ کا نام لیا تھا۔ پائل گھوش نے ایک ٹی وی چینل کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں کہا کہ انوراگ کشیپ نے ان سے 200 سے زیادہ لڑکیوں سے تعلقات بنانے کی بات کہی ہے۔ ان میں رچا گڈھا (Richa Chadda) اور ہما قریشی (Huma Qureshi) بھی شامل ہیں۔ اب اس معاملے میں ہما قریشی نے انوراگ کشیپ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سب میں گھسیٹے جانے پر کافی غصہ آرہا ہے۔

      ہما قریشی نے ٹوئٹ کرکے لکھا، ’میں نے انوراگ کشیپ نے 13-2012 میں ساتھ کام کیا تھا۔ وہ اچھے دوست اور ٹیلنٹیڈ ڈائریکٹر ہیں۔ میرے ذاتی تجربے اور میری جانکاری میں انہوں نے مجھ سے یا کسی اور کے ساتھ کبھی غلط برتاو نہیں کیا۔ حالانکہ جو بھی یہ دعویٰ کرتا ہے کہ اس کے ساتھ غلط ہوا اسے اتھارٹیز، پولیس اور عدالت میں رپورٹ کرنی چاہئے۔ میں نے اب تک کمنٹ (تبصرہ) نہیں کیا کیونکہ میں سوشل میڈیا کے جھگڑوں اور میڈیا ٹرائلس میں یقین نہیں رکھتی۔

       



      اداکارہ ہما قریشی نے مزید کہا، ’مجھے ان سب میں گھسیٹے جانے پر واقعی غصہ آتا ہے۔ مجھے صرف اپنے لئے ہی نہیں بلکہ ہر اس عورت کے لئے غصہ آتا ہے، جسے سالوں کی محنت اور جدوجہد کے بعد ورک پلیس پر اتنے بے بنیاد اور گھٹیا الزامات میں گھسیٹا جاتا ہے۔ پلیز ان سب باتوں سے دور رہئے’۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: