ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

مشہور فلم میکر انوراگ کشیپ نے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو لے کر دیا بڑا بیان ، کیا یہ دعوی

انوراگ کشیپ (Anurag Kashyap) کے مطابق انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کو دو فلمیں آفر کی تھیں ، لیکن انہوں نے دونوں ہی مرتبہ انہیں منع کردیا ۔

  • Share this:
مشہور فلم میکر انوراگ کشیپ نے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو لے کر دیا بڑا بیان ، کیا یہ دعوی
مشہور فلم میکر انوراگ کشیپ نے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو لے کر دیا بڑا بیان ، کیا یہ دعوی

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput)  کی موت کے بعد ان سے وابستہ کئی طرح کی باتیں سامنے آرہی ہیں ۔ ان کی ذاتی زندگی سے لے کر پروفیشنل زندگی تک ، ان کے جاننے والے ان سے وابستہ طرح طرح کی باتیں بتا رہے ہیں ۔ اسی درمیان مشہور فلم میکر انوراگ کشیپ  (Anurag Kashyap) نے بھی سشانت سنگھ راجپوت کو لے کر بڑی بات کہی ہے ۔ انوراگ کشیپ کے مطابق انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت کو دو فلمیں آفر کی تھیں ، لیکن انہوں نے دونوں ہی مرتبہ انہیں منع کردیا ۔ انوراگ کشیپ کے مطابق اداکار ان دنوں بڑے بینرس کے ساتھ فلم کرنا چاہتے تھے ، جس کی وجہ سے انہوں نے ان کی فلموں کو منع کردیا ۔


ایک نیوز پورٹل سے بات چیت کرتے ہوئے انوراگ کشیپ نے کہا کہ سشانت ایک بہت ہی کامیاب اداکار تھے ، ہم ہمیشہ ہی اپنا کریئر ، اپنی خواہش کے حساب سے بناتے ہیں نہ کہ اپنی قابلیت کے حساب سے ۔ آپ کیا منتخب کرتے ہیں ، کس کے ساتھ کام کرتے ہیں ، اسی سے آپ کا کریئر بنتا ہے ۔ سشانت سنگھ کافی کامیاب تھے ۔ انہوں نے اپنے لئے خود چیزوں کو منتخب کیا تھا ۔ میں نے ان کو اپنی فلم ہنسی تو پھنسی آفر کی تھی ، لیکن سشانت نے فلم کرنے سے انکار کردیا ۔ حالانکہ اس پر نہ تو مجھے غصہ آیا اور نہ ہی برا لگا ۔ بعد میں اس فلم میں سدھارتھ ملہوترا لیڈ رول میں نظر آئے تھے ، جس میں ان کے ساتھ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نظر آئی تھیں ۔


انوراگ کشیپ کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت ان دنوں بڑے بینرس کے ساتھ فلم کرنا چاہتے تھے ، جس کی وجہ سے انہوں نے ان کی فلموں کو منع کردیا ۔
انوراگ کشیپ کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت ان دنوں بڑے بینرس کے ساتھ فلم کرنا چاہتے تھے ، جس کی وجہ سے انہوں نے ان کی فلموں کو منع کردیا ۔


انوراگ کشیپ کے مطابق اس کے بعد ایک دوسری فلم کیلئے بھی انہوں نے سشانت سنگھ کو اپروچ کیا ، لیکن اس مرتبہ بھی انہوں نے ان کی فلم ٹھکرادی ۔ سشانت سنگھ دوسری فلم کو ہاں کہہ چکے تھے ۔ جیسے دوسرے اپنی مرضی سے اپنے پروجیکٹ منتخب کرتے ہیں ، سشانت نے بھی ویسے ہی اپنا پروجیکٹ بھی منتخب کیا۔

انوراگ کشیپ کے مطابق اس کے بعد انہوں نے سشانت سنگھ کو کسی فلم کیلئے اپروچ نہیں کیا ۔ بتادیں کہ سشانت سنگھ راجپوت نے کائے پو چھے کے ساتھ اپنے فلمی کریئر کی شروعات کی تھی ، جس کے بعد وہ پی کے ، ایم ایس دھونی : دی انٹولڈ اسٹوری جیسی کئی بڑی فلموں میں نظر آئے ۔ سشانت سنگھ راجپوت آخری مرتبہ نتیش تیواری کی فلم چھچھورے میں نظر آئے تھے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 24, 2020 06:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading