ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پڑھئے ، آخر انوشکا شرما نے کیوں کہا : تینوں خان کو لے کر نہیں بنا سکتی فلم

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ اور پروڈیوسر انوشکا شرماکا کہنا ہے کہ وہ شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کو لے کر فلم نہیں بنا سکتیں۔

  • UNI
  • Last Updated: May 19, 2017 02:34 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پڑھئے ، آخر انوشکا شرما نے کیوں کہا : تینوں خان کو لے کر نہیں بنا سکتی فلم
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ اور پروڈیوسر انوشکا شرماکا کہنا ہے کہ وہ شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کو لے کر فلم نہیں بنا سکتیں۔

ممبئی: بالی وڈ کی مشہور اداکارہ اور پروڈیوسر انوشکا شرماکا کہنا ہے کہ وہ شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کو لے کر فلم نہیں بنا سکتیں۔ انوشکا کی فلم ’پھلوری‘ رواں برس ریلیز ہوئی ہے ۔جب انوشکا سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے پروڈکشن کی فلم میں بالی وڈ کی ’خان تکڑی‘ شاہ رخ، سلمان اور عامر میں سے کسی کو کیوں نہیں لیتیں تو انہوں نے سیدھا جواب دیا ’’فی الحال جس طرح کی کہانیوں پر ہم فلم بنارہے ہیں ان میں کسی بھی سپراسٹار کو نہیں لیا جا سکتا۔ این ایچ ۔10 اور پھلوری دونوں ہی سپراسٹار والی فلمیں نہیں تھیں‘‘۔

تینوں خان کو فلم میں لینے کی بات پر انوشکا نے کہا ، کل اگر ہم کوئی کہانی لکھتے ہیں جس میں ہمیں سپراسٹارس کی ضرورت ہو تو میں خان یا دوسرے سپراسٹارس سے ضرور رابطہ کروں گی۔ لیکن میرے پاس ان کےلائق کہانی ہونی چاہئے۔ میں خصوصی طور پر کسی فنکار کےلئے کہانی نہیں لکھ سکتی۔

First published: May 19, 2017 02:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading