உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انوشکا شرما نے سمندر کنارے دیئے خوبصورت پوز، اداکارہ کے 'Beach Look' پر فدا ہوئے نیٹجنس

    انوشکا شرما (Anushka Sharma) نے اپنے مالدیپ ویکیشن کی کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں، جہاں وہ اپنی فیملی کے ساتھ شاندار وقت گزار رہی ہیں۔ انوشکا شرما تصاویر میں کافی گارجیس لگ رہی ہیں۔ تصاویر میں انہیں سمندر کے کنارے زندگی کا لطف لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    • Share this:
      انوشکا شرما (Anushka Sharma) کے فینس ان کی ایک جھلک پانے کے لئے بیتاب رہتے ہیں۔ اداکارہ بھی اپنے فینس کو مایوس نہیں کرتی ہیں اور انسٹا گرام پر اکثر اپنی زندگی کی جھلکیاں فینس کے لئے شیئر کرتی ہیں۔ وہ ان دنوں مالدیپ میں ہیں، جہاں سے وہ سمندر کنارے لطف اٹھاتے ہوئے اپنی تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔ انوشکا شرما کا سمندر کا لُک دیکھ کر نیٹجنس ان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے نہیں تھک رہے ہیں۔ انوشکا شرما کو تصاویر میں نارنگی رنگ کی ڈریس پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے گرمی سے بچنے کے لئے، سر پر ہیٹ لگائی ہوئی ہے۔ انوشکا شرما نے یہ تصاویر تقریباً 4 گھنے پہلے شیئر کی ہیں، جس پر 15 لاکھ کے قریب لائکس آگئے ہیں۔

      انوشکا شرما بغیر میک اپ کے لگیں بے حد حسین

      انوشکا شرما کی تصاویر پر نیٹجنس کے ساتھ ساتھ سیلبس نے کمنٹ کرکے پیار جتایا ہے۔ وہ تصاویر میں اتنی حسین لگ رہی ہیں کہ فینس ان کی تصاویر سے نظریں نہیں ہٹا پا رہی ہیں۔ انہوں نے جولری بھی کیری کی ہوئی ہے، جس سے وہ مزید خوبصورت لگ رہی ہیں۔ اداکارہ کے چہرے پر کسی طرح کا کوئی میک نہیں ہے۔ انہوں نے تصاویر کے ساتھ دیئے کیپشن میں لکھا ہے، ‘اپنی تصاویر خود کھینچنے کا نتیجہ‘۔

      انوشکا شرما مالدیپ میں چھٹیاں گزارتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ (تصویر کریڈٹ: Instagram/anushkasharma)
      انوشکا شرما مالدیپ میں چھٹیاں گزارتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ (تصویر کریڈٹ: Instagram/anushkasharma)

      انوشکا شرما نے انسٹا گرام پر شیئر کی ہیں دو تصاویر

      انوشکا شرما نے انسٹا گرام پر کل دو تصاویر شیئر کی ہیں۔ وہ پہلی تصویر میں کیمرے کی طرف قریب سے نہارتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ جبکہ دوسری تصویر میں وہ تھوڑا دور کھڑے ہوکر مسکرا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ، تصویر میں سمندری ساحل اور نیلے آسمان کا شاندار نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ انوشکا شرما فینس کو ویکیشن گول دے رہی ہیں۔

      انوشکا شرما ’چکدا ایکسپریس‘ میں آئیں گی نظر

      انوشکا شرما کو اکیلے انسٹا گرام پر 58.9 ملین لوگ فالو کرتے ہیں۔ کام کی بات کریں تو ناظرین انہیں فلم ‘چکدا ایکسپریس‘ میں لیڈ رول نبھاتے ہوئے دیکھیں گے۔ وہ کافی وقت سے فلموں میں نظر نہیں آئی ہیں۔ انہیں فینس بڑے پردے پر دیکھنے کے لئے بیتاب ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: