ہوم » نیوز » اسپورٹس

بیوی انوشکا شرما نے بتائے ایسے راز، چونک گئے شوہر وراٹ کوہلی بولے، سب بتادیا

ہہندستانی فٹ بال ٹیم کے کپتان سنیل چھیتری اور ہندستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے درمیان اس لائیو سیشن کے دوران کافی باتیں ہوئیں۔ اس دوران سنیل چھیتری نے وراٹ کوہلی سے لندن والے ایک قصے کا ذکر کیا جس میں انوشکا شرما کی شوٹنگ دیکھنے کیلئے پہنچے تھے لیکن پانچ منٹ بعد سونے چلے گئے تھے۔ اس واقعے کے بارے میں وراٹ کوہلی نے جب صفائی دینے کی کوشش کی تو انوشکا شرما نے انہیں جھوٹا کہا۔

  • Share this:

لاک ڈاؤن گھروں پر رہ رہے لوگ ان دنوں سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے سے مل رہے ہیں۔ بالی ووڈ سیلیبس بھی ان دنوں گھر پر ہیں اور اپنی فیملی کے ساتھ کوالٹی وقت گزار رہے ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما(Anushka Sharma) اور کرکٹر وراٹ کوہلی(Virat Kohli) بھی ان دنوں سیلف آئیسولیشن میں ہیں۔ حال ہی میں وراٹ کوہیلی ہندستانی فٹ بال ٹیم کے کپتان سنیل چھیتری کے ساتھ ایک لائیو سیشن میں آئے۔ جس میں انہوں نے کئی مزیدار باتیں شیئر کیں۔ سنیل چھیتری انسٹاگرام پر الیون آن ٹین شو میں ہوسٹ کا کردار ادا کررہے تھے۔ تقریبا28 منٹ کے اس لائیو سیشن میں ہوئی باتوں کو سن کر آپ بھی ہنستے۔ہنستے لوٹ۔پوٹ ہوجائیں گے۔

ہندستانی فٹ بال ٹیم کے کپتان سنیل چھیتری اور ہندستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے درمیان اس لائیو سیشن کے دوران کافی باتیں ہوئیں۔ اس دوران سنیل چھیتری نے وراٹ کوہلی سے لندن والے ایک قصے کا ذکر کیا جس میں انوشکا شرما کی شوٹنگ دیکھنے کیلئے پہنچے تھے لیکن پانچ منٹ بعد سونے چلے گئے تھے۔ اس واقعے کے بارے میں وراٹ کوہلی نے جب صفائی دینے کی کوشش کی تو انوشکا شرما نے انہیں جھوٹا کہا۔

اس واقعے کا ذکر آنے کے بعد وراٹ کوہلی نے اس پر اپنی صفائی دینے کی کوشش کرتے ہوئے اسے جیٹ لیگ کی پریشانی بتایا جس کی وجہ سے انہیں نیند آرہی تھی۔ جب وراٹ کوہلی اپنی صفائی دے رہے تھے تو بیچ میں انوشکا شرما کی آواز سنائی دیتی ہے۔ جھوٹا۔۔۔ اس کے بعد سنیل چھیتری بری طرح ہنسنے لگتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Sunil Chhetri (@chetri_sunil11) on

اس کے بعد وراٹ کوہلی اس دن کے بارے میں بتاتے ہوئے کہے ہیں کہ وہ ہوٹل میں سونے کیلئے نہیں گئے تھے۔بلکہ ای وین یں سوئے تھے جو شوٹنگ کی جگہ پر کھڑی تھی۔ انہوں نے آگے بتایا کہ میں نےایک شخص جو انوشکا کو اس کے بارے میں بتانے کو کہا تھا لیکن وہ بتانا بھول گا تھا ، جس کے بعد سیٹ پر کافی افریاتفری مچ گئی تھی۔ میں ہوٹل نہیں گیا تھا ،بلکہ وین میں ہی سویا تھا۔
First published: May 19, 2020 01:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading