ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

حاملہ انوشکا شرما نے انتہائی رومانٹک انداز میں منایا شوہر وراٹ کوہلی کا یوم پیدائش ، ویڈیو وائرل

Happy Birthday Virat Kohli: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے آج اپنا 32 واں یوم پیدائش منایا اور اس خاص دن کو مزید خاص بنانے کیلئے ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔

  • Share this:
حاملہ انوشکا شرما نے انتہائی رومانٹک انداز میں منایا شوہر وراٹ کوہلی کا یوم پیدائش ، ویڈیو وائرل
حاملہ انوشکا شرما نے انتہائی رومانٹک انداز میں منایا شوہر وراٹ کوہلی کا یوم پیدائش ۔ @viralbhayani/Instagram

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے آج اپنا 32 واں یوم پیدائش منایا اور اس خاص دن کو مزید خاص بنانے کیلئے ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ یوں تو انوشکا جلد ہی وراٹ کوہلی کو پہلی مرتبہ والد بنا کر سب سے بڑا تحفہ دینے جارہی ہیں ، لیکن اس سے پہلے وراٹ کے یوم پیدائش پر انوشکا نے کیک کاٹ کر یہ سلیبریٹ کیا ۔ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرس بنگلورو کی کپتانی کررہے وراٹ کوہلی کے اس سلیبریشن میں ان کی ٹیم بھی شامل تھی ۔


5 نومبر 1988 کو نئی دہلی میں پیدا ہوئے کوہلی کا شمار آج دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے ۔ وراٹ کوہلی کے یوم پیدائش کے سلیبریشن کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے ، جس میں انوشکا شرما انہیں پیار سے کیک کھلاتی نظر آرہی ہیں ۔ اس ویڈیو میں کرکٹر یجویندر چہل اور ان کی گرل فرینڈ دھنشری بھی نظر آرہی ہیں ۔




 




View this post on Instagram




 

Parents soon #anushkasharma celebrates #viratkohli birthday ❤


A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) on








 




View this post on Instagram




 

@virat.kohli and @anushkasharma celebrated VIRAT's 32nd birthday with @royalchallengersbangalore family 🕊️💫🥳 𝐅𝐎𝐋𝐋𝐎𝐖 𝐅𝐎𝐑 𝐌𝐎𝐑𝐄 ꧂ •••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••• @viratanushka.fangirl and #viratanushkafangirl •••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••• . @virat.kohli @anushkasharma ❤️ . . . . 𝐓𝐚𝐠𝐬~ #indiancricketteam #rcb #cricket #viratkohli #klrahul #mayankagrawal #dc #abdevilliers #rishabhpant #mumbaiindians #rcbmemes #mdshami #jaspritbumrah #shreyasiyer #navdeepsaini #cricketindia #cricketlove #msdianforever#crickettrolls #rohitsharma #happybirthdayvirat #kxip #viratkohlilovers


A post shared by 𝐀𝐧𝐮𝐬𝐡𝐤𝐚-𝐕𝐢𝐫𝐚𝐭 𝐊𝐨𝐡𝐥𝐢 ❤️ (@viratanushka.fangirl) on









بتادیں کہ برتھ ڈے بوائے وراٹ کوہلی نو شیو نومبر منا رہے ہیں ۔ نو شیو نومبر سال کا وہ وقت ہوتا ہے جب کوئی شخص پورے مہینے داڑھی شیو نہیں کرنے کا عہد کرتا ہے ۔ اس کا مقصد کینسر کے تئیں بیداری پیدا کرنا اور بات چیت کو فروغ دینا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 05, 2020 09:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading