ہوم » نیوز » اسپورٹس

انوشکا شرما کو افغانی کرکٹر راشد خان کی اہلیہ کیوں دکھا رہا ہے گوگل، جانیں پورا معاملہ

افغانستان کے بہترین کرکٹر راشد خان (Rashid Khan) کی اہلیہ کا نام پوچھنے پر گوگل سرچ (Google Search) اسے ‘انوشکا شرما’ (Anushka Sharma) بتا رہا ہے۔ گوگل نے تو ان دونوں کی شادی کی ڈیٹ بھی بتائی ہے۔

  • Share this:
انوشکا شرما کو افغانی کرکٹر راشد خان کی اہلیہ کیوں دکھا رہا ہے گوگل، جانیں پورا معاملہ
انوشکا شرما کو افغانی کرکٹر راشد خان کی اہلیہ کیوں دکھا رہا ہے گوگل، جانیں پورا معاملہ

نئی دہلی: ان دنوں آئی پی ایل 2020 (IPL 2020) کے سبب کرکٹ کا کریز جم کر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ایسے میں کرکٹ کے دیوانے گوگل پر بھی اسکور سے لے کر تمام چیزیں دیکھ پڑھ رہے ہیں، لیکن اس درمیان ہر سوال کا جواب بن چکا سرچ انجن گوگل کچھ انوکھا ہی دکھا رہا ہے۔ افغانستان کرکٹ ٹیم کے زبردست گیند باز راشد خان (Rashid Khan) کی اہلیہ کا نام پوچھنے پر گوگل سرچ (Google Search) اسے ’انوشکا شرما (Anushka Sharma)’ بتا رہا ہے۔ اگر آپ کو یقین نہیں ہوتا تو ہم خبر میں اس سرچ کا اسکرین شارٹ بھی لگا رہے ہیں۔ حالانکہ اس سوال کا جواب تو بچے بچے کو پتہ ہے کہ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کی اہلیہ ہیں، لیکن گوگل سے یہ بڑی گڑبڑ ہوگئی ہے۔


کئی لوگ اس بات کی چرچا سوشل میڈیا پر بھی کرنے لگے ہیں، لیکن گوگل سے اتنی بڑی غلطی ہو کیوں رہی ہے؟ آئیے ہم آپ کو پورا ماجرہ سمجھاتے ہیں۔ دراصل، اگر آپ گوگل میں کرکٹر راشد خان کی (Rashid Khan's Wife) اہلیہ لکھ کر سرچ کریں گے تو آپ کو اس کا جواب انوشکا شرما ملے گا۔ اتنا ہی نیہں، اس سرچ میں انوشکا شرما کی تصویر بھی نظر آر ہی ہے۔


افغانستان کرکٹ ٹیم کے زبردست گیند باز راشد خان (Rashid Khan) کی اہلیہ کا نام پوچھنے پر گوگل سرچ (Google Search) اسے ’انوشکا شرما (Anushka Sharma)’ بتا رہا ہے۔


سامنے آرہی خبروں کی مانیں تو یہ سارا معاملہ 2018 سے شروع ہوا ہے۔ اصل میں اپنے مداحوں سے چل رہے چیٹ سیشن کے دوران راشد خان سے سوال پوچھا گیا تھا کہ ان کی فیوریٹ اداکارہ کون ہے، جس کے جواب میں راشد خان نے انوشکا شرما کا نام لیا تھا۔ انوشکا شرما کے ساتھ ہی انہوں نے پریتی زنٹا کو بھی اپنی پسندیدہ اداکارہ بتایا تھا۔ بس یہیں سے یہ سارا جھول شروع ہوا اور راشد خان کی اہلیہ کا نام انوشکا شرما گوگل نے دکھانا شروع کردیا۔ حالانکہ اسی سال جولائی میں ایک انٹرویو کے دوران راشد خان نے کہا تھا کہ ان کی شادی اب تک نہیں ہوئی ہے۔

 





واضح رہے کہ راشد خان 1998 میں پیدا ہوئے افغانی کرکٹر ہیں اور اپنی ٹیم کے وائس کیپٹن بھی ہیں۔ وہیں انوشکا شرما کی بات کریں تو ان کی اور وراٹ کوہلی کی شادی 11 دسمبر 2017 میں ہوئی تھی اور اب یہ جوڑی اپنے پہلے بیبی کا ویلکم کرنے کے لئے تیار ہیں۔ حاملہ انوشکا شرما ان دونوں ابو ظہبی میں شوہر کے ساتھ آئی پی ایل دیکھ رہی ہیں۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 12, 2020 04:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading