ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

انوشکا شرما کو ستا رہی ہے بھائی کی یاد، سوشل میڈیا پر شیئر کی تھرو بیک تصویر

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما (Anushka Sharma) اپنے بھائی کرنیش شرما (Karnesh Sharma) کے ساتھ مل کر اپنا پروڈکشن ہاوس چلاتی ہیں۔ انوشکا شرما کو ان دنوں اپنے بھائی کی یاد آرہی ہے، ایسا ان کے سوشل میڈیا پوسٹ سے ظاہر ہو رہا ہے۔

  • Share this:
انوشکا شرما کو ستا رہی ہے بھائی کی یاد، سوشل میڈیا پر شیئر کی تھرو بیک تصویر
انوشکا شرما کو ستا رہی ہے بھائی کی یاد

ممبئی: اداکارہ انوشکا شرما (Anushka Sharma) بالی ووڈ کی ان اداکارہ میں شمار ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی کے ہر فیصلے بہت سوچ سمجھ کر کر لئے ہیں۔ بات چاہے کیریئر کی ہو یا پرسنل لائف کی۔ وراٹ کوہلی (Virat Kohli) جیسے اسٹار کرکٹر کو اپنا ہمسفر بنانے والی انوشکا شرما ان دنوں مدر ہوڈ انجوائے کر رہی ہیں۔ اتنا ہی نہیں اداکارہ نے آگے کے بارے میں سوچتے ہوئے اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈکشن میں بھی ہاتھ آزما رہی ہیں۔ ان دنوں انوشکا شرما کو اپنے بھائی اور پروڈیوسر کرنیش شرما (Karnesh Sharma) کی کافی یاد آرہی تھی۔


انوشکا شرما (Anushka Sharma) نے جنوری میں ہی بیٹی ومیکا کو جنم دیا ہے۔ تقریباً دو ماہ اپنا مدر ہڈ انجوائے کرنے کے بعد اب انہوں نے اپنے آنے والے پروجیکٹس کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ انوشکا شرما نے بھائی کرنیش شرما کو یاد کرتے ہوئے ایک تھرو بیک تصویر اپنے انسٹا اسٹوری پر شیئر کی ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انوشکا نے لکھا ہے ’میجر مسنگ #Qala’۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس تصویر میں کرنیش کو ٹیگ بھی کیا ہے۔




انوشکا شرما اور کرنیش شرما کا ’کلین سلیٹ فلمس‘ کے نام سے اپنا پروڈکشن ہاوس ہے۔ اس پروڈکشن ہاوس میں ہی امیزون پرائم کی ویب سیریز ’پاتال لوک‘ اور نیٹ فلکس فلم ’بلبل‘ کو بنایا گیا تھا۔ دونوں ہی سیریز کافی ہٹ بھی ہوئی تھی۔ کرنیش اکثر اپنی بہن انوشکا شرما کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ ان دونوں بھائی بہنوں کی بے حد شاندار بانڈنگ ہے۔ انوشکا شرما ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنی تصویر اور ویڈیو کو لے کر زبردست سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں انوشکا شرما نے وراٹ کوہلی کے ساتھ اپنا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا، جو وائرل ہوگیا تھا۔ اس ویڈیو میں انوشکا شرما وراٹ کوہلی کو پکڑ کر اٹھاتی نظر آرہی ہیں۔

ورک فرنٹ کی بات کریں تو انوشکا شرما گزشتہ بار فلم ’زیرو‘ میں شاہ رخ خان اور کٹرینہ کیف کے ساتھ نظر آئی تھیں۔ مانا جا رہا ہے کہ جلد ہی انوشکا شرما بڑے پردے پر نظر آئیں گی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 10, 2021 01:59 PM IST