ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

افواہوں کا بازار گرم، انوشکا اور وراٹ کے گھرآنے والا ہے ننہا مہمان؟

دراصل انوشکا کچھ وقت سے فلموں سے غائب ہیں۔ وہ زیادہ سے زیادہ وقت اپنے شوہر وراٹ کوہلی کے ساتھ گزار رہی ہیں۔ ایسے میں ان کے حاملہ ہونے کی خبریں آرہی ہیں۔

  • Share this:
افواہوں کا بازار گرم، انوشکا اور وراٹ کے گھرآنے والا ہے ننہا مہمان؟
انوشکا شرما

گزرے سال شادیوں کا سیزن رہا تو وہیں اس سال ایک کے بعد ایک کئی اداکاراؤں کے حمل کی اٹکلیں لگائی جارہی ہیں۔ ان میں سےکچھ ایک دم بکواس ہیں تو کچھ صحیح ہیں۔ گزرے دنوں پرینکا چوپڑا کےحمل کی خبریں آئیں ۔ وہیں اداکارہ دیپکا پاڈوکون بھی ایسی خبرو سے بچ نہیں پائیں۔ حالانکہ ان دونوں اداکاراؤں کے حمل کی خبریں ایک دم جھوٹی ثابت ہوئیں۔ وہیں اب ایک اور اداکارہ کے حاملہ ہونے کی اٹکلیں لگائی جارہی ہیں۔ یہ اداکارہ اور کوئی نہیں بلکہ انوشکا شرما ہیں۔ یہ خبریں گزرے کافی دنوں سے وائرل ہو رہی ہیں۔


دراصل انوشکا کچھ وقت سے فلموں سے غائب ہیں۔ وہ زیادہ سے زیادہ وقت اپنے شوہر وراٹ کوہلی کے ساتھ گزار رہی ہیں۔ فلم 'زیرو'  کے بعد سے انوشکا شرما کسی بھی فلم میں نظر نہیں آئی ہیں۔ اس کے علاوہ میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ انہوں نے آگے بھی کوئی پروجکٹ نہیں لئے ہیں۔ انہیں سب کے درمیان اب انوشکا فین ان کے حاملہ ہونے کا اندازہ لگانے لگے ہیں۔ یہاں پر بتادیں کہ نی تو انوشکا اور نہ ہی وراٹ کسی نے بھی ایسی کوئی بات نہیں کہی ہے۔


خبریں ایسی بھی ہیں کہ حمل کے مد نظر وراٹ نے خود انوشکا کو قریب رہنے کیلئے کہا ہے۔ حالانکہ ابھی ایسی خبروں کو اگر صرف افواہیں ہی مانیں تو ٹھیک ہوگا کیونکہ اس سے ہلے بھی جن اداکاراؤں کے حاملہ ہونے کی خبریں اڑیں وہ سب جھوٹ ہی ثابت ہوئی ہیں۔ हैं.

First published: Apr 17, 2019 12:11 PM IST