ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

انوشکا شرما آئن لائن فروخت کریں گی اپنے میٹرنٹی کپڑے، خاص وجہ سے لیا یہ فیصلہ

وراٹ کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما (Anushka Sharma) نے اعلان کیا ہے کہ وہ حمل کے دوران پہنے گئے اپنے کپڑوں کی نیلامی کریں گی۔ اداکارہ نے ایک خاص وجہ سے یہ فیصلہ لیا ہے، جس کا انکشاف انہوں نے حال ہی میں کیا ہے۔

  • Share this:
انوشکا شرما آئن لائن فروخت کریں گی اپنے میٹرنٹی کپڑے، خاص وجہ سے لیا یہ فیصلہ
انوشکا شرما آئن لائن فروخت کریں گی اپنے میٹرنٹی کپڑے، خاص وجہ سے لیا یہ فیصلہ

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما (Anushka Sharma) اور ان کے شوہر، کرکٹر وراٹ کوہلی (Virat Kohli) نے اسی سال اپنی بیٹی کا اس دنیا میں استقبال کیا۔ اداکارہ نے اسی سال فروری میں بیٹی وامیکا کو جنم دیا تھا۔ اب اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی میٹرنٹی (زچگی) کے دوران پہنے کپڑوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ انوشکا شرما ان کپڑوں سے ملنے والے پیسوں کو زچگی کی صحت سے متعلق مدد کرنے اور 2.5 لاکھ لیٹر پانی بچانے کے لئے عطیہ کریں گی۔


انوشکا شرما نے ’سرکلر اکنامی‘ کو بڑھاوا دینے کے لئے اپنے میٹرنٹی کپڑے کو سیل کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ ایک انٹرویو میں انوشکا شرما نے کہا- ’یہ ایک بہت ہی آسان طریقہ ہے، جس سے ہم میں سے ہر ایک پُرسکون بھری زندگی جی سکتا ہے۔ ان کپڑوں کو دوبارہ سرکلر فیشن میں سیل کرکے ماحولیات پر ہمارا بہت مثبت اثر پڑتا ہے۔ اپنے حمل کے دوران، مجھے لگا کہ ہماری زندگی کا یہ مرحلہ سرکلر اکنامی میں حصہ لینے کے لئے کافی مددگار رہے گا۔


تصویر کریڈٹ: انسٹا گرام @anushkasharma)
تصویر کریڈٹ: انسٹا گرام @anushkasharma)


واضح رہے کہ سرکولیشن فیشن ایک ایسا سسٹم ہے، جس میں کپڑوں کے ایک طے ماڈل کے مطابق بنایا جاتا ہے اور اس کی کوالٹی اور ٹکاوپن پر خاص دھیان دیا جاتا ہے۔ اس طرح کے کپڑوں کو بناتے وقت ماحولیات کا بھی پورا خیال رکھا جاتا ہے۔

 

 

معلوم ہو کہ انوشکا شرما نے اسی سال فروری میں بیٹی وامیکا کو جنم دیا تھا۔ بیٹی کے کچھ دنوں بعد اداکارہ نے بیٹی کے نام کا اعلان کیا، لیکن ابھی تک مداحوں کو ان کا چہرہ نہیں دکھایا ہے۔ وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما نے وامیکا کی پرائیویسی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کی پیدائش کے کچھ بعد، انہیں میڈیا سے بچے کی بغیر اجازت تصویریں نشر نہ کرنے کی بھی گزارش کی ہے۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jun 29, 2021 02:17 PM IST