உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Mother's Day 2022 کے موقع پر انوشکا شرما نے شیئر کی خاص تصویر، نانی کے ساتھ اس طرح کھیلتی نظر آئیں وامیکا

    Mother's Day 2022 کے موقع پر انوشکا شرما نے شیئر کی خاص تصویر

    Mother's Day 2022 کے موقع پر انوشکا شرما نے شیئر کی خاص تصویر

    آج مدرس ڈے (Mother's Day 2022) کے موقع پر انوشکا شرما (Anushka Sharma) نے خاص تصویر پوسٹ کرکے اپنی ماں کو ہمیشہ سپورٹ کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا ہے۔ خاص طور پر اب جب وہ ماں بن گئی ہیں۔ انوشکا شرما کی یہ تصویر لوگوں کو کافی پسند آرہی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: انوشکا شرما (Anushka Sharma) نے مدرس ڈے کے موقع پر اپنی بیٹی وامیکا (Anushka Sharma Daughter Vamika) کی ایک نایاب تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر کے ذریعہ انوشکا شرما نے اپنی ماں آشیما شرما (Ashima Sharma) کو مدرس ڈے کی مبارکباد پیش کی ہے۔ انوشکا شرما نے پوسٹ کرکے اپنی ماں کو ہمیشہ سپورٹ کرنے کے لئے شکریہ کہا ہے۔ خاص طور پر اب جب وہ ماں بن گئی ہیں۔ انوشکا شرما نے اس خاص موقع پر دو تصاویر شیئر کی ہے۔ پہلی تصویر میں ان کی ماں اپنی ناتن وامیکا کے ساتھ کھیلتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

      انہوں نے وامیکا کا ہاتھ پکڑ رکھا ہے۔ تصویر میں وامیکا کا چہرہ اداکارہ نے بٹرسپلائی اسٹیکر سے کور کر رکھا ہے۔ وہیں، دوسری تصویر میں انوشکا شرما کی ماں کی گود میں ان کا پیٹ ڈاگ ڈوڈ آرام فرماتا ہوا نظر آرہا ہے۔ انوشکا شرما کی یہ دونوں ہی تصاویر بڑی ہی خوبصورت ہیں۔ سوشل میڈیا صارف کو بھی یہ تصاویر کافی پسند آرہی ہیں۔ لوگ انوشکا شرما کی بھی کافی تعریف کر رہے ہیں۔

      انوشکا شرما نے لکھا…

      واضح رہے کہ انوشکا شرما نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے، ’ہیپی مدرس ڈے ماں، گزشتہ سال اور کچھ ماہ سے میرا اور بھی زیادہ دھیان رکھنے اور اتنا بڑا سپورٹ بننے کے لئے شکریہ۔ آپ کی مرضی اور طاقت شاندار ہے اور آپ سے ہم سبھی بہت پیار کرتے ہیں‘۔ آپ کو بتادیں کہ انوشکا شرما گزشتہ سال جنوری میں ماں بنی تھیں۔ وامیکا کی انوشکا شرما جلدی تصویر شیئر نہیں کرتی ہیں، لیکن مدرس ڈے کے موقع پر انہوں نے اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کی ہے۔ حالانکہ، وامیکا کا چہرہ اس میں نظر نہیں آرہا ہے۔

      انوشکا شرما نے اپنی بیٹی وامیکا اور ماں کی خاص تصویر شیئر کی ہیں۔ (تصویر کریڈٹ: :anushkasharma /instagram)
      انوشکا شرما نے اپنی بیٹی وامیکا اور ماں کی خاص تصویر شیئر کی ہیں۔ (تصویر کریڈٹ: :anushkasharma /instagram)


      لائم لائٹ سے وامیکا کو دور رکھتی ہیں

      انوشکا شرما نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو لائم لائٹ سے دور رکھیں گی۔ انہوں نے پیپراجی سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ وامیکا کی تصاویر نہ کلک کریں۔ حالانکہ ہندوستان-جنوبی افریقہ کے میچ کے دوران انوشکا شرما کی گود میں وامیکا کی جھلک ٹی وی پر نظر آئی تھی۔ وامیکا کی تصاویر تب تب بھی وائرل ہوگئی تھیں۔ انوشکا شرما نے تب بھی سوشل میڈیا پر لوگوں سے گزارش کی تھی کہ وامیکا کی تصاویر نہ شیئر کی جائے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: