ہوم » نیوز » اسپورٹس

کرکٹ کے میدان پر اتریں انوشکا شرما، فلم میں نبھائیں گی اس خاتون کرکٹر کا کردار

سوشل میڈیا پر انوشکا شرما (Anushka Sharma)کی تصویر سامنے آئی ہیں۔ ان میں وہ کرکٹ کے میدان میں ٹیم انڈیا (Team India) کی جرسی پہن کر شوٹنگ کرتی نظر آرہی ہہیں۔

  • Share this:
کرکٹ کے میدان پر اتریں انوشکا شرما، فلم میں نبھائیں گی اس خاتون کرکٹر کا کردار
سابق ہندوستانی خاتون کرکٹر کی بایوپک فلم میں نظر آئیں گی انوشکا شرما۔ فائل فوٹو

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کی بلے بازی کی قائل پوری دنیا ہے۔ اب ان کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما بھی کرکٹ کے میدان پر اترنے جارہی ہیں۔ 2018 میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم 'زیرو' میں نظر آئیں انوشکا شرما اب ایک فلم میں کام کررہی ہیں، جو ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور تیز گیند باز جھولن گوسوامی کی بایوپک ہوگی۔ سوشل میڈیا پر انوشکا شرما کی کچھ تصویریں سامنے آئی ہیں۔ ان میں وہ کرکٹ کے میدان میں فلم کی شوٹنگ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ حالانکہ ابھی اس فلم کا باضابطہ طور پر اعلان ہونا باقی ہے۔


سوشل میڈیا پر انوشکا شرما کے فینس کلب کی طرف سے سامنے آئیں انوشکا شرما کی کرکٹ کے میدان میں شوٹنگ کرنے کی تصویروں میں وہ سابق ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان جھولن گوسوامی کے لُک میں نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے ٹیم انڈیا کی جرسی پہنی ہوئی ہے۔




میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما نے کولکاتا کے ایڈن گارڈن میں 10 دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ فلم کا ایک سین شوٹ کیا ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ فلم کا پرومو شوٹ 25 جنوری کو کیا جائےگا۔

ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ہیں جھولن گوسوامی۔ تصویر: یوٹیوب


واضح رہے کہ انوشکا شرما 2018 میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم 'زیرو' میں نظر آئی تھیں۔ اس کے بعد وہ کسی فلم میں نہیں نظر آئیں۔ ایسے میں اس طرح کی افواہ پھیلی تھی کہ انوشکا شرما بالی ووڈ چھوڑ رہی ہیں۔ تاہم انہوں نے اس پر ردعمل بھی ظاہر کیا تھا۔




انہوں نے کہا تھا 'میں گزشتہ تین سال سے فیشن انڈسٹری میں کام کررہی تھی۔ یہ کافی تھکانے والا تھا۔ میں نے ایک ہی سال میں تین فلموں 'پری، سوئی دھاگہ اور زیرو' میں کام کیا۔ یہ آسان نہیں ہوتا ہے۔ اس کے لئے کافی تیاری کرنی پڑتی ہے۔ کبھی آپ کو لگتا ہے کہ آپ بیٹھ جائیں۔ میرا ماننا ہے کہ میں اس حالت پر پہنچ گئی تھی'۔




انوشکا شرما کے علاوہ بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو بھی کرکٹ پر مبنی فلم میں کام کررہی ہیں۔ یہ فلم ہندوستانی خاتون کرکٹر متالی راج کی بایوپک ہے۔ اس فلم کا نام 'شاباش مٹھو' ہے۔ ایسے میں دونوں فلموں کے درمیان مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
First published: Jan 13, 2020 11:08 PM IST