بالی ووڈ اداکارہ اور کرکٹر وراٹ کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما ان دنوں اپنی فلم سوئی دھاگا کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ اس مصروفیت میں ان کا خیال اس بات پر بھی نہیں گیا کہ انہیں ایک بیماری نے اپنے قبضہ میں کر لیا ہے۔ انوشکا شرما کو ویسے تو ان کی فٹنیس کے لئے جانا جاتا ہے لیکن آج کل وہ کافی درد میں ہیں۔ اس درد کے باوجود بھی انوشکا فلم کا پروموشن نہیں چھوڑ رہی ہیں۔
دراصل، انوشکا شرما کو بلزنگ ڈسک کی پریشانی ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہیں انٹینسو فزیوتھیریپی کی وجہ سے یہ پریشانی ہوئی ہے۔
اب انہیں مشورہ دیا گیا ہے وہ پوری طرح آرام کریں۔ ڈاکٹروں کے مطابق انہیں 3-4 ہفتہ کے آرام کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ وہ اس بیماری کا اعلاج بھی کروا رہی ہیں۔ بتا دیں کہ اس طرح کی پریشان میں ایک جگہ پر زیادہ دیر تک بیٹھنے سے درد اور بڑھنے لگتا ہے۔ تاہم شرما اس وقت اپنی فلم کے ساتھ کسی بھی طرح کا کوئی رسک نہیں لینا چاہتی ہیں۔ واضح ہو کہ ورون دھون کے ساتھ ان کی فلم سوئی دھاگا 28 ستمبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔