ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کورونا وائرس کے قہر کے درمیان ایسے شوٹ ہوں گے انٹیمیٹ سین ، سامنے آئی پہلی تصویر!

لاک ڈاون کے بعد ملی چھوٹ کے بعد اب فلموں کی شوٹنگ شروع ہونے والی ہے ، لیکن سوالات یہ اٹھ رہے ہیں کہ گائیڈ لائنس کے حساب سے زیادہ بھیڑ بھاڑ والے سینس اور خاص کر رومانٹک سین کیسے شوٹ کئے جائیں گے ۔

  • Share this:
کورونا وائرس کے قہر کے درمیان ایسے شوٹ ہوں گے انٹیمیٹ سین ، سامنے آئی پہلی تصویر!
کورونا وائرس کے قہر کے درمیان ایسے شوٹ ہوں گے انٹیمیٹ سین ، سامنے آئی پہلی تصویر! (Photo Credit- aparshakti_khurana/Instagram)

کورونا وائرس  (Coronavirus) کے قہر سے پوری دنیا پریشان ہے ۔ اس وائرس کا اثر اب ہندی فلم انڈسٹری پر بھی دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ اب فلموں کی شوٹنگ کیلئے کئی گائیڈ لائنس جاری کردی گئی ہیں ۔ سماجی فاصلہ ، سینٹائزیشن اور ماسک کے ساتھ ساتھ لوگوں کی تعداد پر بھی اب لگام لگ گئی ہے ۔ ایسے میں فلم میکرس کیلئے سب سے بڑی تشویش کی بات یہ ہوگی کہ جدید دور کا ٹرینڈ بن چکے انٹیمیٹ سینس (Intimate Scene) اب کیسے شوٹ ہوں گے ۔ سماجی دوری کی وجہ سے بوسہ تو دور اب نزدیک آنا بھی خطرے سے خالی نہیں ہوگا ۔ اسی درمیان حال ہی میں اداکار اپار شکتی کھورانہ  (Aparshakti Khurana) نے تصویر شیئر کرکے بتایا ہے کہ کورونا کے دور میں فلموں کے انٹیمیٹ سین کیسے شوٹ ہوں گے ۔


لاک ڈاون کے بعد ملی چھوٹ کے بعد اب فلموں کی شوٹنگ شروع ہونے والی ہے ، لیکن سوال یہ اٹھ رہے ہیں کہ گائیڈ لائنس کے حساب سے زیادہ بھیڑ بھاڑ والے سینس اور خاص کر رومانٹک سین کیسے شوٹ کئے جائیں گے ۔ اس درمیان اپار شکتی نے ایک تصویر شیئر کرکے لوگوں کے ذہن میں پیدا ہورہے سوالات کا جواب دیا ہے ۔ انہوں نے اپنی آنے والی فلم کے ایک انٹیمیٹ سین کی تصویر شیئر کرکے بتایا ہے کہ کیسے شوٹ ہوں گے ۔




اپارشکتی کی نئی فلم ہیلمیٹ کو ریلیز کرنے کی تیاری کی جارہی ہے ۔ اس فلم میں ان کے ساتھ اداکارہ موہنیش بہل کی بیٹی پرنوتن بہل نظر آئیں گی ۔ اپارشکتی نے جو تصویر شیئر کی ہے ، اس میں پرنوتن بھی نظر آرہی ہیں ۔ اس پوسٹ میں دو تصویریں ہیں ، ایک میں نارمل انٹیمیٹ سین ہے اور دوسرے میں اداکار اور اداکارہ کے چہرے پر فیس شیلڈ لگی ہوئی ہے ۔ یعنی اپار شکتی کا ماننا ہے کہ اب انٹیمیٹ سین فیس شیلڈ لگا کر شوٹ کئے جائیں گے ۔ بہر حال یہ تو صرف اپارشکتی کا مذاق ہے ، لیکن انٹیمیٹ سین کو لے کر پریشانی ابھی تک برقرار ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : سلمان خان نے شیئر کی ایسی تصویر ، غصہ سے آگ ببولہ ہوئے سشانت سنگھ راجپوت کے فینس ، جانئے کیوں

یہ بھی پڑھیں : سشانت سنگھ راجپوت کے والد نے پہلی مرتبہ انکتا لوکھنڈے اور بیٹے کے رشتے پر توڑی خاموشی ، کہی یہ بڑی بات

یہ بھی پڑھیں : سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی پر بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نے لکھی انتہائی جذباتی پوسٹ ، پڑھ کر آنکھیں ہوجائیں گی نم

حالانکہ اپنی فلم کیلئے اپار شکتی  بے فکر ہیں ، کیوں ؟ یہ انہوں نے تصویر کے کیپشن میں بتایا ہے ۔ انسٹاگرام پر اس تصویر کو شیئر کرتے وقت اپار شکتی نے لکھا : اچھا ہوا کہ فلم کا یہ سین کورونا کے آنے سے پہلے شوٹ کرلیا گیا ۔ اگر یہ آج کے وقت میں شوٹ ہوتا ہے تو ہمیں پروٹیکشن کی ضرورت پڑ جاتی ۔ پروٹیکشن کا مطلب ماسک ہے ۔
First published: Jun 27, 2020 05:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading