ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ملائیکہ اروڑہ کی والدہ سے ملنے پہنچے ارجن کپور ، سامنے آئی تصویر، قیاس آرائیوں کا بازار گرم

دونوں کے رشتے کی بات کریں تو دونوں ہی ایک دوسرے کو کافی پسند کرتے ہیں اور اس کا اعتراف بھی کرچکے ہیں ۔ حالانکہ ابھی شادی کیلئے دونوں ہی کچھ اور وقت چاہتے ہیں ۔

  • Share this:
ملائیکہ اروڑہ کی والدہ سے ملنے پہنچے ارجن کپور ، سامنے آئی تصویر، قیاس آرائیوں کا بازار گرم
ملائیکہ اروڑہ کی والدہ سے ملنے پہنچے ارجن کپور ، سامنے آئی تصویر، قیاس آرائیوں کا بازار گرم

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور اداکارہ ملائیکہ اروڑہ اپنے رشتے پر کئی انٹرویوز کے دوران کھل کر بات کرچکے ہیں ۔ علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر بھی دونوں ایک ساتھ تصویریں شیئر کرتے رہتے ہیں اور ایک دوسرے کی تصویروں پر پیار بھرے کمنٹس بھی کرتے نظر آتے ہیں ۔ جہاں ایک طرف دونوں فی الحال شادی کی بات سے انکار کرچکے ہیں تو وہیں دوسری طرف دونوں ایک دوسرے کے اہل خانہ سے نزدیکیاں بھی بڑھا رہے ہیں ۔ حال ہی میں ارجن کپور ، ملائیکہ کی والدہ سے ملنے کیلئے پہنچے ۔ یہ ایک خاص موقع تھا ۔ ارجن ، ملائیکہ کے گھر جائس کے باہر کرسمس کے موقع پر دیکھے گئے ۔ اس دوران دونوں کی کچھ تصویریں بھی سامنے آئی ہیں ۔


دراصل کرسمس کے موقع پر ملائیکہ اروڑہ کی والدہ کے گھر پر شاندار کرسمس پارٹی رکھی گئی تھی ۔ اس دوران ملائیکہ کے ساتھ ساتھ ارجن کپور بھی مدعو تھے ۔ دونوں کو ملائیکہ کی والدہ کے باندرہ میں واقع گھر جائس میں ایک ساتھ جاتے ہوئے دیکھا گیا ۔ حالانکہ ملائیکہ اور ارجن اپنی الگ الگ کاروں میں پہنچے تھے ۔




بتادیں کہ اس دوران ملائیکہ اروڑہ نیلے رنگ کی خوبصورت ڈریس میں ہمیشہ کی طرح ہی کافی اسٹائلش نظر آرہی تھیں ۔ خاص بات یہ بھی ہے کہ انہوں نے اس ڈریس کے ساتھ ایک ہارٹ شیپ بھی لے رکھا تھا ۔ نیویارک دورہ کے دوران اسی پرس کے ساتھ ارجن نے ملائیکہ کی تصویر شیئر کی تھی اور لکھا تھا اس کے پاس واقعی میرا دل ہے ۔ اس تصویر میں ملائیکہ نے پرس سے چہرا چھپا رکھا تھا ۔ ادھر ارجن کپور کی بات کریں تو انہوں نے ملائیکہ کے گھر کرسمس پارٹی کے موقع پر سیاہ رنگ کی جیکٹ پہن رکھی تھی ۔

وہیں اگر دونوں کے رشتے کی بات کریں تو دونوں ہی ایک دوسرے کو کافی پسند کرتے ہیں اور اس کا اعتراف بھی کرچکے ہیں ۔ حالانکہ ابھی شادی کیلئے دونوں ہی کچھ اور وقت چاہتے ہیں ۔ ملائیکہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے ارحان کو بھی اس رشتے کے بارے میں سب کچھ بتادیا ہے اور وہ اس سے کافی خوش ہے ۔ ملائیکہ نے 2017 میں ارباز خان سے طلاق لے لیا تھا ۔ اس کے بعد جہاں ایک طرف ملائیکہ اور ارجن کپور کے درمیان نزدیکیاں بڑھیں تو وہیں دوسری طرف ارباز بھی اپنی گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی کیلئے اپنی پسند کا کھل کر اظہار کرچکے ہیں ۔
First published: Dec 27, 2019 03:29 PM IST