ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

گرل فرینڈ ملائیکہ اروڑہ سے شادی کریں گے ارجن کپور ؟ صاف صاف کہہ ڈالی یہ بات

ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ رشتے اور ان سے شادی کو لے کر کھل کر باتیں کیں ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ان دنوں شادی کو لے کر چل رہی خبروں کی بھی سچائی واضح کردی ۔

  • Share this:
گرل فرینڈ ملائیکہ اروڑہ سے شادی کریں گے ارجن کپور ؟ صاف صاف کہہ ڈالی یہ بات
گرل فرینڈ ملائیکہ اروڑہ سے شادی کریں گے ارجن کپور ؟ صاف صاف کہہ ڈالی یہ بات

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں جاری لاک ڈاون کے درمیان ہمیشہ مصروف رہنے والے بالی ووڈ سلیبریٹیز ان دنوں سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے فینس کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں ۔ وہیں اس دوران ارجن کپور نے ایک لائیو انٹرویو دیا ہے ۔ اس انٹرویو میں ارجن کپور سے کئی فینس نے دلچسپ سوالات پوچھے ۔ اسی درمیان ایک سوال ملائیکہ اور ان کی شادی سے وابستہ بھی پوچھا گیا ۔ ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ رشتے اور ان سے شادی کو لے کر کھل کر باتیں کیں ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ان دنوں شادی کو لے کر چل رہی خبروں کی بھی سچائی واضح کردی ۔


دراصل ارجن کپور نے اپنی لو لائف کو لے کر یہ باتیں بالی ووڈ ہنگامہ کے ساتھ ایک لائیو انٹرویو کے دوران کہی ہیں ۔ انٹرویو کے دوران ایک فین نے پوچھا کہ گرل فرینڈ ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ شادی کو لے کر آپ کے کیا منصوبے ہیں ۔ اس پر ارجن کپور نے بہت ہی دلچسپ جواب دیا ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی شادی کروں گا ، آپ سب کو بتا دوں گا ۔ فی الحال تو کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ابھی شادی ہوگی بھی تو کیسے ، اگر کرنی بھی ہوگی تو ۔ ابھی کوئی منصوبہ نہیں ہے اور اس کے بارے میں ابھی سوچا بھی نہیں ہے ۔ میں کچھ بھی نہیں چھپاوں گا ۔




ارجن کپور کے اس جواب کے بارے میں ان کی شادی کو لے کر اڑ رہی طرح طرح کی افواہوں پر لگام لگنی طے ہے ۔ حالانکہ وہ اس سے پہلے بھی کئی انٹرویوز میں یہ واضح کرچکے ہیں کہ فی الحال نہ تو ان کا اور نہ ہی ملائیکہ کا شادی کو لے کر کوئی منصوبہ ہے ۔ وہ دونوں اپنے رشتے میں جہاں بھی ہیں ، کافی خوش ہیں ۔ ملائیکہ بھی شادی کے سوال پر کچھ ایسا ہی جواب دیتی نظر آئی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ۔ 

ٹی وی کی سنسکاری بہو نے بدلا اپنا روپ ، کروایا انتہائی بولڈ فوٹو شوٹ ، نیوڈ ماڈل کے ساتھ بھی دے چکی ہیں پوز

عامر خان کی بیٹی ایرا خان کا بوائے فرینڈ سے ہوا بریک اپ ، یہ ہے اصل وجہ؟
First published: Apr 17, 2020 06:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading